موت اِنکے محبوں کو آتی نہیں آ بھی جائے تو پھر بچ کے جاتی نہیں موت کا کیا خطر موت سے کیا ہے ہذر اس سے بچنا بھی کیا آگئی آ گئی تیری مسند پہ غیروں کو بٹھلا دیا وارثِ مصطفیٰﷺ مظہرِ کبریا تُو علیؑ و وصیُ و ولیُ ہی رہا منزلت میں تیری کیا کمی آ گئی ہم کےسرشار عشق و تولہ میں تھے جانتے ہی نہ تھے نفرت و دشمنی یہ تبرا بھی واللہ کیا چیز ہے ہمکو اغیار سے دشمنی آ گئی مسلکِ عشق میں مانگنا عیب ہے میں بھی خاموش ہوں وہ بھی خاموش ہیں اُنکو سب ہے خبر اسلئے چُپ ہوں میں کیا ہوا آنکھ میں گر نمی آ گئی خمس دینا مودت کی اِک شرط ہے اور نہ دینا بھی مثلِ فدک ہے گناہ حقِ سادات و زہراؑ کے مقروض سے جب تبرا سنا تو ہنسی آ گئی کیوں نہ روئے وہ قسمت کو اپنی صدا جنکا پورا مقدر ہے لعنت زدا جنکی قسمت میں اپنے ہی اعمال سے بنتِ احمد کی ناراضگی آگئی سورۃِ آلِ عمران بھی ہے گواہ مثلِ کوثر ہوئی آل اُنکو عطا وہ جو کہتے تھے ابتر نبیﷺ کو میرے اُنکی قسمت میں ابتری آ گئی عشقِ حیدرؑ میں پھرتے تھے شام و سحر اُنکے مدح ہیں سارے جن و بشر اُنکی آورگی کا سفر دیکھ کر ذہن میں فکرِ آوارگی آگئی شاعری کی شرائط بتا بھی گئے اور مئے عشقِ حیدرؑ پلا بھی گئے سبطِ جعفر میں قرباں مئے عشق کے ابنِ جعفرؔ کو بھی شاعری آ گئی