خاں امانت علی خاں نصیر میرے محلے دار سادات پرست ایک اعلیٰ مومن مولا غریق رحمت کریں۔ ایک بار رمضان شریف میں لاھور سے میرے دو مہربان دوست سلیم چوھان اور عظیم جعفری (سیکرٹری سنگت خان تصدق خان کربلائی اف مصری شاہ لاھور) میرے غریب خانے پر آئے اور پھر ھم بابا سائیں جمال (ملنگ باوا سخی زمان شاہ موتیاں والی سرکار اف جھامرہ شریف) کی بیٹھک گاہ گئے اور رات سے سحری تک خاں امانت علی نصیر سے نوحے سنے اور ایک نوحہ بطور خاص خان تصدق خان کی فرمائش پر انہیں لکھ کر دیا جو انہوں نے اپنی سنگت سے پورے پاکستان میں پڑھا نوحے کے بول تھے " بھیڑ وچ بازار ھووے نال پردہ دار ھووے کی گزردی اے دل تے اے مسلمان تو دسا" شاید شعر میں کمی بیشی ھو گئی ھو تو معذرت خواہ ھوں۔آج کل خاں امانت علی نصیر کا بیٹا عظمت علی خاں باپ کے مشن کو اپنی سنگت "امام مسموم" کے ذریعے اگے بڑھا کر ان کے لئے توشہ آخرت کر رھا ھے۔