Is series main kuch lectures ya alag se aik series ho jis main sokraat, plato, aristotle, kant, hegel or Karl max k philososphy per bhi detail main ya kam az kam over view hona chahiye...
جب کہا جاتا ہ کہ قدیم زمانی ہے تو یہاں زمان سے کیا مراد ہوتی ہے۔ کیوں کہ زمان تو مقدار حرکت سے طے ہوتا ہے یعنی ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ چیز جس پر عدم مقدم نہیں ہے وہ ساکن تھی۔ وہاں حرکت نہیں تھی۔ ؟؟؟ اس بات کی کیا دلیل ہے کہ وہ وہ شے حرکت میں نہیں تھی اور وہ کیا چیز ہے ؟؟ اور کیوں حرکت سے بے نیاز تھی؟ اور حرکت سے بے نیاز ہونے کے کیا مطلب ہیں۔ یعنی اس کی کیا ایسی صفت تھی جو اسے حرکت سے اور حرکت کی تمام اقسام سے بے نیاز کرتی ہے۔
روشنی میں جو فرق ہے وہ خود روشنی کی وجہ سے ہے یا وہ اُس وجہ سے ہے کے وہ کس منابع سے نکل رہی ہے یعنی سورج کی روشنی اس وجہ سے شدت رکھتی ہے کیونکہ اس کا منبع سورج ہے اور ایک بلب کی روشنی اس وجہ سے کمزور ہے کیونکہ اُس کا منبع بلب ہے یعنی منبع اپنے آپ میں ہی ایک وجود رکھتا ہے اور ان منابع کی وجہ سے ایک روشی دوسری روشنی سے مختلف لیول پر ہےتو اس کا مطلب روشنی جو اپنے اپ میں ہی ایک وجود رکھتی ہے وہ ایک اور وجود کی وجہ سے مختلف درجہ پر ہیں اور وہ وجود منبع ہے نہ کے روشنی ، روشنی روشنی کی وجہ سے محتلف درجہ پر نہیں ہے بلکہ اس منبع کی وجہ سے (رہنمائی فرمائیں آغا)؟
@@zohairalinaqvii اصل وجود ہی ہے۔ ماہیت حقیقت میں کچھ بھی نہیں۔ جہاں ایک وجود ختم ہو رہا ہوتا ہے اس کی بانڈریز سے ہمارا ذہن ماہیت کو سمجھ لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے جس وجود کی کوئی حد اور بانڈری نہیں اس کی ماہیت بھی نہیں۔ جیسے خداوند متعال کا وجود۔
Mere khayal main Mahiat bhi asl hi hai qk hum kharij se interact kerte hen to osi Mahiat k bunyad per hi kerte hen... hamari jo ilmi taraqi hai wo sab isi Mahiat ki wajha se hai...
@@zainpir2110 mahiyat asal hai ya nai hai likin mahiyat hoti wajood kay baad hii hai yani wajood ho ga to mahiyat ho gi isi buniyad par kaha giya kay wajood asal hai yani ager hum kisi cheez ki pehly mahiyat bana lyn phir us ko wajood dyna chahein to wo mahiyat bhi hum ny apny aqal sy banaii ho gi aur humari aqal ya brain khud sy mahiyat nai bana sakta jab tak us kay undr koi memory nai ho dusri mahiyaat ki to brain dusri mahiyaat say ak aur mahiyat bana kar ak aur cheez ko wajood dy sakta hai likin wo mahiyaat jo brain main hain wo bhi to dusry wajood ko hi mushahidaa kar kar kay bani hain to wajood asal hai.
نظام تو بہترین ہے جس طرح اپ نے بتایا ہے لیکن یہ کوئی کس طرح سمجھ سکتا ہے کہ اللہ کی حمایت والے ادمی کو ہی چنا گیا ہے اس بات کا اطمینان کیسے ہو گا یہ بات تو بہت مشکل ہے اللہ کی حمایت والوں کا تو ظاہر و باطن پاک ہوتا ہے جبکہ اب ہم کسی کے ظاہر کو تو خوب دیکھ سکتے ہیں اور ظاہر کی بنا پر اس کو جانچ سکتے ہیں ہو سکتا ہے کہ کوئی ظاہر میں تو خوب عادل و مہربان ہو جبکہ باطن میں جابر و بخیل ہو یا کوئی باطنی طور پر خوب مہربان و عادل ہو لیکن ظاہر میں وہ کسی قسم کی خاص توجہ کا مرکز نا بن سکے جس کی وجہ سے عوام میں مقبولیت نہ ہو اس صورت میں کس طرح سوچا جائے
اللہ تعالیٰ آپ کو سلامپ رکھے اس سلسلہ وار بحث کی انتہائی طلا تھی ۔۔ الحمدللہ رب العالمین Falsafay ki ahmiyat quantum mechanics sey km nahin .. Balki yeh dononn uloom insaan ki so aaankheyn heyn
السلام علیکم ! محترم سر کیا اس موضوع کو مزید کھولا جاسکتا ہے۔۔۔ مطلب یہ کہ فلاسفہ کیوں کائنات کو قدیم زمانی ٹھہراتے تھے کیا محض عقل و منطق کی مدد و معاونت سے اس نتیجے پر پہنچے یا نصوص سے بھی انکے اس نظریے کی کی تائید و تصدیق ہوتی ہے ؟ اور متکلمین کس وجہ سے اور کن دلائل و استدلالات کی مدد سے مسلم فلاسفہ کے اس نظریے کی تردید کرتے تھے؟۔۔ اور حدوث عالم کے مفروضے کو ثابت کرنے کے لیے متکلمین کے استدلالات میں کہاں کہاں پر نقص و سقم تھا ؟ اور جدید طبیعیات کی روشنی میں اس بحث کو کس طرح دیکھا جاسکتا ہے ۔ اور یہ کہ جدید طبیعیات قدمِ عالم و حادثِ عالم کے اس فلسفیانہ مسلئہ پر کس کی تائید کرتی ہے ؟ درخواست ہوگی ضرور اس حوالے سے بھی اپنے آئندہ لیکچرز میں روشنی ڈالیے گا ۔۔ شکریہ والسلام
سلام علیکم آپ کا فلسفی ذوق دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس موضوع پر سر دست تفصیلی ویڈیو شاید نہ بنا سکوں۔ امام غزالی نے اس مسئلے کے حوالے سے فلسفیوں پر جو اشکالات کئے تھے ان کا جواب آپ اس لیکچر میں دیکھ سکتے ہیں۔ پھر بھی کوئی اشکال یا بات ہوئی تو ہم مکالمہ جاری رکھ سکتے ہیں: ru-vid.com/video/%D0%B2%D0%B8%D0%B4%D0%B5%D0%BE-47bmUpf67L8.htmlsi=Z1RFPKXaaieAt4Qu
@@RushdhAcademy علیکم السلام! بہت شکریہ محترم سر آپ نے مجھ حقیر سے طالب علم کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ جی ان شاءاللہ متعلقہ موضوع کے حوالے آپ کی تجویز کردہ وڈیو سے ضرور استفادہ کرتا ہوں ۔۔ اور اس دقیق فلسفی بحث کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں اگر پھر بھی کہیں تفہیم میں مشکل محسوس ہوئی تو ان شاءاللہ تعالیٰ آپ کی رہنمائی سے ضرور استفادہ کریں گے ۔ جزاک اللہ خیرا ۔ والسلام!