ڈاکٹر قاری اکرام اللہ محسن پاکستان کے واحد میڈیکل ڈاکٹر اور قاری ہیں جنہیں شعبہ قرات میں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی
آپ کو مصر الازہر یونیورسٹی کی طرف سے الازہری قاری ہونے کا اعزازی سرٹیفکیٹ دیے گیا ہے
آپ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے A لیول Approved آفیشیل قاری ہیں
وزیراعظم ہاؤس اور صدر ہاؤس کے آفیشل قاری ہیں
وزیراعظم پاکستان کے قوم سے خطاب سے قبل تلاوت قرآن مجید کی سعادت بھی آپ حاصل کرتے ہیں
آپ سینٹ آف پاکستان کے آفیشل قاری ہیں
پاکستان اور پاکستان سے باہر ترکی فرانس جرمنی اٹلی سپین ایران مصر ازبکستان کرغزستان , قطر سعودی عرب میں لاکھوں کے عوامی اجتماعات میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں
پی ٹی وی نیوز میں متعدد اسلامک پروگرامز کو ہوسٹ کر چکے ہیں
آپ کپیٹل ٹی وی میں رمضان ٹرانسمشن میں میزبانی اور روز نیوز کے براہ راست اسلامک پروگرامز میں عرصہ 5 سال تک بحیثیت میزبان فرائض سرانجام دیتے رہے
کم عمری میں اس قدر صلاحیتوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے ۲۰۲۲ میں اپ کو تمغہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا ہے