ایسے میرے آ قا کے دلارے ہیں صحابہ آ قا ہیں اگر چاند ستارے ہیں صحابہ ہم ان کو بھلا دیں تو کہیں کہ نہ رہیں گے اسلام کے تعلیمی ادارے ہیں صحابہ تم جانو اگر تم کو محبت نہیں ان سے ہم تو ہیں صحابہ کے ہمارے ہیں صحابہ اسلام کی کشتی کے محافظ ہی یہی ہیں رحمت کے سمندر کے کنارے ہیں صحابہ دشمن تھے ہزاروں تو یہ تھے 313 ایسے میں بھی دیکھو نہیں ہارے ہیں صحابہ دنیا میں ہی دے دی گئی جنت کی بشارت آ قا نے کچھ اس طرح سے نکھارے ہیں صحابہ رب ان سے ہے راضی تو یہ سب رب سے ہی۔ راضی آ قا ہی نہیں رب کو بھی پیارے ہیں صحابہ موجود تھے جو آ پ ہی خطبے میں نبی کے الفاظ میں وہ سارے کے سارے صحابہ ان کو تو ضیاء شمع رسالت سے ملی ہے توحید کے نورانی منارے ہیں صحابہ اور اے سعد خدا ذکر سے خوش ہوتا ہے ان کے سرکار کے ہاتھوں نے سنوارنے ہیں صحابہ
اوقاف کو بچانے کی کوشش چل رہی ہے، بہت اچھی بات ہے۔ اللہ اس میں ہمیں کامیابی دے۔ پر جس طرح اس کو بچانے کی تحریک چل رہی ہے اسی طرح ایک تحریک وقف کی زمینوں پر قابض مسلمانوں کے خلاف بھی چلنی چاہیے جو وقف کی زمینوں کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے عرصہ سے استعمال کررہے ہیں۔ مجھے ہمیشہ یہ بات محسوس ہوتی ہے عام جگہوں پر اگر بدعنوانی ہو رہی ہو تو شاید اللہ ڈھیل دے دے لیکن جہاں جہاں اسلام اور شریعت کے نام پر بدعنوانیاں ہوتی ہیں ان مقامات پر اللہ کی پکڑ جلد آتی ہے۔