SANA E SARKAR HAI WAZIFA, QUBOOL E SARKAR HAI TAMANNA NA SHAYARI KI HAWAS NA PARWA, RAWI THI KYA KAISE KAAFIYE THE - Hassaan ul Hind Aala Hazrat قدس سرہ العزیز
ترا رتبہ ہے دل نشیں غوث اعظم تیری سیر عرش بریں غوث اعظم بنا راکب مصطفےٰ لیلِ اسراء تمھارا ہی دوش مبیں غوث اعظم ہو دنیا میں مجھ کو جناں کا نظارا جو دیکھوں تمھاری زمیں غوث اعظم بنے جتنے بھی آپ کے در کے ذرے ہوئے رشک ماہ مبیں غوث اعظم نبی کے قدم پر تمھاری جبیں ہے تمھارا قدم یہ جبیں غوث اعظم ہے تو جانشین نبئ مکرم رضا ہیں ترے جانشیں غوث اعظم ہوں مفتئ اعظم کے رتبہ کے قرباں تو خاتَم وہ تیرے نگیں غوث اعظم رخ مفتئ اعظم ہند میں ہے تمھارا ہی عکس مبیں غوث اعظم ہے تاج شریعت مہِ قادریت ہے پیارا ترا جانشیں غوث اعظم وسیلہ ہے عسجد رضا میرا تجھ تک ہے بخشش کا مجھ کو یقیں غوث اعظم کرم اتنا فرماؤ دل میں اب آؤ ہو بغداد قلب حزیں غوث اعظم ہے جلوہ فگن قادریؔ تیرے دل میں قریں ہیں قریں ہیں قریں غوث اعظم