جناب خالد بن معدان سے روایت ہے کہ حضرت مقدام بن معدیکرب ، عمرو بن اسود اور قبیلہ بنو اسد کا ایک آدمی جو اہل قنسرین میں سے تھا ، حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے ہاں آئے ۔ معاویہ نے مقدام سے کہا : کیا تمہیں معلوم ہے کہ حسن بن علی رضی اللہ عنہ وفات پا گئے ہیں ؟ تو مقدام نے «( انا لله وانا اليه راجعون )» پڑھا ۔ تو ایک آدمی نے ان سے کہا : کیا تم اس کو مصیبت سمجھتے ہو ؟ انہوں نے کہا : میں ان کی وفات کو مصیبت کیوں نہ سمجھوں جبکہ رسول اللہ ﷺ نے ان کو اپنی گود میں بٹھایا تھا اور کہا تھا :’’ یہ ( حسن ) مجھ سے ہے اور حسین علی سے !‘‘ اسدی آدمی نے کہا : دہکتا کوئلہ تھا جسے اللہ عزوجل نے بجھا دیا ۔ مقدام نے کہا : مگر ( میں تو ایسی بات نہیں کہتا جو اس اسدی نے کہی ہے ) میں آج تمہیں غصہ دلا کے رہوں گا اور وہ کچھ سناؤں گا جو تمہیں برا لگے ۔ پھر کہا : اے معاویہ ! اگر میں سچ کہوں تو میری تصدیق کرنا اور اگر غلط کہوں تو تردید کر دینا ۔ معاویہ نے کہا : ایسے ہی کروں گا ۔ مقدام نے کہا : میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے ؟ کہا ہاں ۔ مقدام نے پھر کہا : میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں کیا تمہیں خبر ہے کہ ‘ رسول اللہ ﷺ نے ریشم پہننے سے روکا ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ۔ حضرت مقدام نے کہا : میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں ، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے درندوں کی کھالیں پہننے اور ان پر سوار ہونے سے روکا ہے ؟ کہا : ہاں ۔ مقدام نے کہا : اللہ کی قسم ! میں نے یہ سب کچھ تمہارے گھر میں دیکھا ہے اے معاویہ ! اس پر معاویہ نے کہا : اے مقدام ! مجھے معلوم تھا کہ میں تجھ سے ہرگز نہیں بچ سکوں گا ۔ خالد بن معدان نے بیان کیا کہ پھر معاویہ رضی اللہ عنہ نے مقدام کے لیے اس قدر انعام کا حکم دیا جو اس کے دوسرے دو ساتھیوں کے لیے نہیں تھا اور ان کے بیٹے کے لیے دو سو والوں میں حصہ مقرر کر دیا ۔ چنانچہ حضرت مقدام رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ساتھیوں میں تقسیم کر دیا ۔ مگر اسدی نے جو وصول کیا اس میں سے کسی کو کچھ نہ دیا ۔ معاویہ کو یہ خبر پہنچی تو انہوں نے کہا : مقدام کھلے ہاتھ کے سخی آدمی ہیں اور اسدی اپنے مال کی خوب حفاظت کرنے والا ہے ۔ Sunan Abu Dawood#4131 لباس سے متعلق احکام و مسائل Status: صحیح www.theislam360.com
کیا بات ہے بچہ کھا لینے سے شیر قیمتی ہو گیا اور ڈاڑی منا کہ رہا ہے ماشاءاللہ یہ وہ شیر ہے جس نے بچہ کھا لیا تھا جیسے انسان کا نہیں کتی کا بچہ کھا لیا ہو