سلطان کربلا کو ہمارا سلام ہو جانان مصطفی کو ہمارا سلام ہو عباس نام دار ہے زخموں سے چور چور اس پیکر رضا کو ہمارا سلام ہو بھانجے بھتیجے بھائی سب ہو گئے شہید ہر لال بے بہا کو ہمارا سلام ہو اکبر سے نوجوان بھی میداں میں ہوئے شہید ہم شکل مصطفی کو ہمارا سلام ہو اصغر کی پیاری جان پے لاکھوں درود ہو مظلوم بے خطا کو ہمارا سلام ہو ہو کر شہید قوم کی کشتی تیرا گئے امت کے پیشوا کو ہمارا سلام ہو ناصر ولائے شاہ میں کہتا ہے بار بار مہمان کربلا کو ہمارا سلام ہو