بہر صورت کہ بن آوے، وہی ساجن صحی کرنا۔ صدق سیتی آگے اس دے، ادب کے حال میں رہنا۔ #فقیر_قادربخش_بيدل وہ بے صُورت جس روپ میں اپنا جلوہ دکھائے تو تو اس کثرت میں کھو مت جا۔ بلکہ اسی صورت کو اس بے صُورت کا پرتو سمجھ۔ جب تو یہ تعین کرلیا کہ وہ ہی ہرشئے میں اپنی خوشبو بکھیر رہا تو صدق (سچائی) کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑ اور اس کی موجودگی کے احساس سے خود کو الگ نہ کر۔