پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے بھائی محمد عظیم کا کہنا ہے کہ ارشد نہ صرف گولڈ میڈل اپنے ساتھ لایا بلکہ وہاں کے گراؤنڈ کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔ ان کے بقول دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہمارے پاس نہ گراؤنڈز ہیں نہ کوچز، ارشد نے وہ کام کیا جو دنیا کو ناممکن لگتا ہے۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ زیادہ دور نیزہ پھینکنے کا اولمپکس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی کے بعد آبائی علاقے میاں چنوں میں خوشی کا سماں ہے۔ ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے 40 برس بعد اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ اس سے قبل 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔
9 сен 2024