حلقہ خواتین وجی ائی او بہار کی جانب سے منعقد کردہ مورخہ 10 جون 2024 کاآن لائن خصوصی پروگرام عورت اور سسرالی رشتے محترمہ خان مبشرہ فردوس صاحبہ اڈیٹر ہادیہ ای میگزین و ممبر مشاورتی کمیٹی حلقہ خواتین مرکز جماعت اسلامی ہند نے بہت عمدہ انداز میں پیش کیا جسے سامعین نے بہت پسند فرمایا۔موصوفہ عالمہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر نفسیات ہیں جو نہ صرف عورتوں کی نفسیات کا علم رکھتی ہیں بلکہ روز مرہ کی زندگی میں خواتین کو پیش آنے والے خانگی مسایل سے کیسے خود کو بچایا جایے اور کیا رویہ اپنایا جایے اس پر بھی خاصی گرفت ہے مذکورہ بالا ویڈیو اس لحاظ سے انتہائی اہم اور دلچسپ ہے۔
22 июн 2024