تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ اب وفا ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت دارالحکومت اسلام آباد میں پہلا ماڈل گھر تعمیر کر دیا گیا ہے۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت بنائے جانے والے اس ماڈل گھر میں 4 بیڈ رومز، اٹیچ واش رومز، 2 ٹی وی لاؤنج، باورچی خانہ اور سٹور روم شامل ہے، اس گھر کو خاص فیبریکیٹڈ مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے، جس کو ساڑھے 3 مرلے کی جگہ پر صرف 30 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، اس گھر کا خاص ڈیزائن 2 منزلوں پر مشتمل ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق اب باقی 49 لاکھ 99 ہزار 999 گھر بننا باقی ہیں، اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر عامر ضیاء کا کہنا ہے کہ یہ گھر بنانے میں استعمال ہونے والا پراجیکٹ مکمل طور پر انوائرمنٹ فرینڈلی ہے جو کہ کوریا سے درآمد کیا گیا ہے۔
عامر ضیا نے مزید کہا کہ اس میٹیریل کی 50 سالہ گارنٹی ہے جو کہ 5 دہائیوں تک اپنے رہنے والوں کو ہر قسم کے موسمی اثرات سے بھی بچا کر رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹیرل کو دیمک، آگ یا پانی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس طرح کے اور گھروں کی تعمیر کے لیے اگر پاکستان میں پلانٹ لگایا جائے تو ایک سال میں 18 ہزار گھر تعمیر کیے جا سکیں گے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم عامر ضیا نے یہ بھی بتایا کہ اس میٹیریل سے 2 منزلہ عمارت کے علاوہ اپارٹمنٹ بلڈنگ کی طرز پر 3 منزلہ عمارت بھی تعمیر کی جا سکے گی جس کو 7 سے 10 دن کے اندر اندر تعمیر کر کے رہائش کے لیے کھولا جا سکے گا۔
#ImranKhan #NayaPakistanHousingScheme #PmIK
Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world.
Subscribe to the Official Capital TV RU-vid Channel: / capitaltvlive
Like us on Facebook: / capitaltv.pk
Follow Us on Twitter: / ctv_digital
#CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan
22 сен 2024