#فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری #ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام #سپیشل #بچوں کا #سپورٹس گالا بحریہ کالج ای ایٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے پہلی مرتبہ سپیشل بچوں کے لیے سپورٹس گالا کا اہتمام کیا ۔سپورٹس گالا میں سپیشل بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شرکت کرنے والے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی مضبوطی اور عزم کا ثبوت دیا۔
اس موقع پر مہمان #خصوصی #چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے فیڈرل بورڈ کے اس اقدام کی تعریف کی۔ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ کے دور اندیشانہ انداز فکر کو سراہا۔ ڈاکٹرمختار احمد نے مستقبل میں یونیورسٹی کی سطح پرسپیشل بچوں کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے تعاون کا وعدہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے سپیشل بچوں کو کھیلوں اور تعلیمی دونوں مواقع فراہم کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ نے سپیشل بچوں کی تعلیم کے لیے امتحانی فیس ختم کردی ہے۔
اس سپورٹس گالا کے موقع پر پرنسپل بحریہ کالج ، ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ #رجسٹریشن فیڈرل بورڈ فاطمہ طاہرہ ، اور ڈائریکٹر #سپورٹس فیڈرل بورڈ فوزیہ معروف موجود تھی۔
سپورٹس گالا کے اختتام پر #کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے سپیشل بچوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے ۔
۔ فیڈرل بورڈ تمام شرکاء، حامیوں ،منتظمین بلخصوص بحریہ کالج ای ایٹ اسلام آبادکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس تاریخی سپورٹس گالا کی کامیابی میں تعاون کیا
Islamabad#SpecialStudentsAthletes#SportsForAllAbilities#SportsGala #EmpowerWithSports#InclusiveAthletics#SpecialOlympicsGala#UnifiedGames#Fbise #federalboard #FbiseOfficialPK
18 дек 2023