حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتھم، عارف باللہ حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمتہ اللہ علیہ کہ خلیفہ مجاز بیعت ہیں۔ حضرت کی خانقاہ و مسجد اور دارلافتاء گلستان جوہر بلاک ۱۲ کراچی میں مسجد اشرف اور غرفہ السالکین کے نام سے معروف ہے۔ یہاں صبح شام دن رات اسی بات کی فکر کی جاتی ہے کس طرح سے ہم وہ کام کر لیں جن سے اللہ تعالی راضی ہوتے ہیں اور ان کاموں کو چھوڑ دیں جن سے اللہ تعالی ناراض ہوتی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ (جن میں علماء اور عوام سب ہی شامل ہیں) پاکستان اور بیرون سے حضرت والا سے بیعت کا تعلق رکھتے ہیں، حضرت کے بیانات سن کر، کتابیں پڑھ کر اور حضرت والا کو باقاعدگی سے خط لکھ کر اپنی اصلاح کرواتے ہیں۔ ملک کے اکابر علماء جن میں مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور حضرت مولانا فضل الرحیم صاحب، مہتمم جامعہ امدادیہ فیصل آباد مولانا طیب صاحب، مفتی عبد الروف سکھروی، ڈاکٹر نوشاد صاحب (تبلیغی بزرگ) و دیگر حضرت سے اعتماد و محبت کا تعلق رکھتے ہیں۔
@@thereissome1302 Jo lateefay parh rhe hen wo koi aur saheb hen, aur jinho ne end se kuch pehle hansi mizah k hudood k bary mein nasihatein fermaen hen wo Hazrat Shaikh D.B hen.