پنجاب پولیس کا 2017ء سے قبل شہداء پولیس کے اہل خانہ کے لئے "اپنی چھت" کی فراہمی کا مشن ترقی کی جانب گامزن، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 10 شہداء کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دیئے، شہدائے پولیس کے اہل خانہ کو جدید سہولیات سے آراستہ بہترین رہائشی سکیموں میں پلاٹس فراہم کئے گئے ان پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کے لئے مستحق فیملیز کو مالی معاونت بھی فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی تمام ڈی پی اوز کو شہداء کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی، پلاٹس حاصل کرنے والے شہداء کے اہل خانہ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نور کا شکریہ ادا کیا۔
17 сен 2024