Today’s (20/3/24) electration trait includes 1- series circuit with two one way switches and a bulb connected in series. 2-Parallel circuit with two switches and two bulb connected in parallel and controlled separately. 3- stair case circuit ( two way switches) Etc In viva they were asking about if we have a 100 watt and a 200 watt bulbs , which bulb will offer more resistance and why ??? What is resistance . Asking about voltage , current , resistance and there units. Although test was simple , and it’s All because of Mr . Asad . SPECIAL thanks to Mr Asad and his RU-vid channels ( gulf life with Asad ) . Very useful and informative.
السلام علیکم بھائیو کیا حال ہے آپ سب کا امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے میرا آج اسلام آباد کے سنٹر میں الیکٹریشن کا ٹیسٹ تھا. اسد بھائی تھیوری کے تمام سوالات آپ کی ویڈیو کی طرح سیم تھے اور بہت آسان سوالات تھے ایک سوال یہ بھی تھا کہ کیبل کی انسولین چیک کرنے کے لیے میگر کیوں بہترین ہے باقی انسولین چیکر وغیرہ سے اور اسکے علاوہ 2 سوالات ایک جیسے تھے جن میں سنگل پول ایم سی بی بریکر کی علامت تھی اور 4 الگ الگ آپشنز میں پوچھا گیا کہ یہ کس کی علامت ہے جبکہ دوسرے سوال میں ڈبل پول کے ایم سی بی کے بارے میں بھی یہی سوال تھا۔ اس کے علاوہ بہترین طریقہ ہے اگر آپ بوٹ پہن کر جائیں وگرنہ ادھر بھی مل جاتے ہیں لیکن انتظامیہ تنگ ہوتی ہے اُدھر . اور بلکل کوئی سخت ٹیسٹ نہیں ہوتا بس انسان اپنے آپ میں حوصلہ رکھے. جب پریکٹیکل ٹیسٹ شروع ہوتا ہے تو ٹیسٹ لینے والا انتہائی ادب احترام سے آ کر دعا سلام کے بعد صرف 2 ، 4 سوالات کرتا ہے جس میں سب سے پہلے آپکی تعلیم کا پوچھے گا اور پھر کوئی ایک ٹیسٹ دے گا جو آپ نے وہاں پڑی ہوئی چیزوں کی مدد سے مکمل بنانا ہوتا ہے . مجھ سے میری تعلیم کے متعلق پوچھ کر مجھے سیریز ٹیسٹ بورڈ بنانے کا ٹاسک دیا اور ٹیسٹ لینے والے کے لہجے یہ گمان کیا جاسکتا ہے کہ جتنا پڑھا لکھا بندا ہو اُسے اُتنا ہی آسان ٹیسٹ دے رہا تھا. اس کے علاوہ کیسنگ کیپنگ پٹی کا استعمال کر کے آپ نے ٹاسک مکمل کرنا ہوتا ہے جس میں ظاہری طور پر صاف ستھرے اور سیدھے Level میں بورڈ وغیرہ لگانے کے نمبر زیادہ ملتے ہیں . باقی لڑکوں سے ٹو وے سوئچ بھی بنوا رہے تھے، ایک پُش بٹن سے ایک گھنٹی کو کنٹرول کرنے کا سرکٹ ،اور بالکل سادہ ایک سوئچ سے ایک لیمپ کنٹرول کرنے کا سرکٹ بھی بنوا رہے ہیں اسلام آباد کے سنٹر میں . اسد بھائی کا بہت بہت شکریہ جسکی ویڈیوز کی بدولت میں نے تیاری کی اور ٹیسٹ پاس کر لیا. اپ بھائی بھی تیاری کریں اللہ تعالیٰ سب کو کامیابی عطا فرمائے آمین ، امید کرتا ہوں اس کمنٹ سے کسی بھائی کی مدد ہوجائے گی .