Тёмный

Abhi to kuch nahi hua abhi to ibtida hai ye 

GS STUDIO
Подписаться 34
Просмотров 51
50% 1

Abhi to kuch nahi hua abhi to ibtida hai ye
ابھی تو کچھ نہیں ہوا ابھی تو ابتدا ہے یہ
ابھی تو کچھ نہیں ہوا ابھی تو ابتدا ہے یہ
ابھی تو کچھ نہیں ہوا ابھی تو ابتدا ہے یہ
ابھی وہ وقت آئے گا کہ ساری قوم روئے گی
اور اپنے دل کے داغ اپنے آنسوؤں سے دھوئے گی
یہ سرزمینِ پاک ہے یہ کہ ارضِ کربلا ہے یہ
یہ لوٹ مار قتل و خوں، ڈکیتیاں تباھیاں
بموں کی زد پہ ہنسی کھیلتی حسین بستیاں
بہشت میں کہاں سے اک جہنم آگیا ہے یہ
یہ کس کی آبرو لٹی یہ کس کا سینا شک ہوا
یہ کون بھائی ہے کہ جس سے بھائی جاں بحق ہوا
یہ کون بھائی ہے کہ جس سے بھائی جان بحق ہوا
جو ہم میں جان بلب ہے وہ ضمیر پوچھتا ہے یہ
یہ خودکشی کی مشق ہے کہ جنگ خانہ ساز ہے
یہ خودکشی کی مشق ہے کہ جنگ خانہ ساز ہے
کہ غز نوی کمال فن بصورت ایاز ہے
خدا کے نام پر عجب تماشہ ہو رہا ہے یہ
ہم اپنے ہاتھ ہی سے اپنا جسم کاٹتے بھی ہیں
ہم اپنے ہاتھ ہی سے اپنا جسم کاٹتے بھی ہیں
پھر اپنی ہی زبان سے اپنا خون چاٹتے بھی ہیں
اگر ہے یہ جنون تو جنون کی انتہا ہے یہ
سنا ہے اس فساد میں پڑوسیوں کا ہاتھ ہے
سنا ہے اس فساد میں پڑوسیوں کا ہاتھ ہے
ہماری اپنی آستیں میں دشمنوں کا ہاتھ ہے
خبر نہیں فسانا ہے کہ امر واقعہ ہے یہ
دیارِ پاک میں سدا عجیب سلسلہ رہا
زبان و دل کے درمیاں ہمیشہ فاضلہ رہا
سیاستِ وطن کا ایک طویل سانحہ ہے یہ
خدا و دین کے نام پر اگر یہ قوم ایک تھی
خدا و دین کے نام پر اگر یہ قوم ایک تھی
تمام امتوں کے درمیان سب سے نیک تھی
تو آج کیوں ہے بدترین کیوں بہم جدا ہے یہ
زبان و دل، قومیت، ثقافتی اقائیاں
ثقافتی اقائیوں کے نام پر لڑائیاں
شکست خردگی کا آئینہ ہے یہ اور کیا ہے یہ
آج وطن میں رہ رہے ہیں اور وطن سے واسطہ نہیں
آج وطن میں رہ رہے ہیں اور وطن سے واسطہ نہیں
ہمارے گرد و پیش آج کوئی راستہ نہیں
قدم زمین پر ہے یوں کہ زیر پا خلا ہے یہ
میں ایک نوجوان کی گفتگو یہاں رقم کروں
میں ایک نوجوان کی گفتگو یہاں رقم کروں
میری تو آنکھ نم ہے آپ کی بھی آنکھ نم کروں
وہ کہہ رہا تھا آپ کے گناہ کی سزا ہے یہ
وہ قوم بکھر چکی وہ کیا سمٹ سکے گی اب
یہ نفرتوں کی ہے خلیج خاک پٹ سکے گی اب
کہ آپ ہی کے نقش پا کا ایک سلسلہ ہے یہ
آپ ہی کے نقش پا کا ایک سلسلہ ہے یہ
بزرگ اپنے فیصلوں پر شرم سار ہوں نہ ہوں
حقیقتوں سے اُن کے خواب ہم کنار ہوں نہ ہوں
ہمیں جو آپ نے دیا وہ کاسہ گدا ہے یہ
کہا گیا تھا یہ وطن بنا ہے سب کے واسطے
تو ہم پہ آج کیوں ہے بند زندگی کے راستے
یہ خانہ جنگیاں نہیں جہاد للبقا ہے یہ
میں سوچتا ہوں ایسے نوجوان کو کیا جواب دوں
نظر سے گر چکے جو خواب اُن کو کیسے آب دوں
میں کس طرح کہوں اسے فنا کا راستہ ہے یہ
اُدھر ہے اقتدار کے نشے میں چور حکمراں
اِدھر عوام کا ھجوم مشتعل شرر فشاں
اور اُن کے درمیان وطن کا بخت نارسا ہے یہ
یہ فاصلے سے جو ہمیں دو نیم کر گئے
ہر ایک خواب چھین کر ہمیں یتیم کر گئے
اور اب وطن ہے کیا ہوا کی زد پر ایک دیا ہے یہ
دھڑک رہا ہے دل میرا وطن کا حال دیکھ کر
یہ انتشار دیکھ کر یہ اشتعال دیکھ کر
خدا بچائے کس طرف میرا وطن چلا ہے یہ
ابھی تو کچھ نہیں ہوا ابھی تو ابتدا ہے یہ

Опубликовано:

 

24 сен 2024

Поделиться:

Ссылка:

Скачать:

Готовим ссылку...

Добавить в:

Мой плейлист
Посмотреть позже
Комментарии    
Далее
Тонкости французской кухни🥰
00:48
Beatrise (пародия) Stromae - Alors on danse
00:44
Avaz Oxun - Turqi sovuq kal
14:50
Просмотров 457 тыс.
Main bhi kafir tu bhi kafir
3:53
Просмотров 115
Тонкости французской кухни🥰
00:48