اَلسَّلاَمْ عَلَيْــــكُمْ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ قرآن انسان کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ انسان کی سب سے بڑی ضرورت جو ہے وہ ’ہدایت‘ ہے۔ ہدایت؛ انسان کی وہ ضرورت ہے جس کو مانگنے کی تلقین کی گئی ہے۔ اللہ سے رزق مانگنا چاہیے۔ لیکن کوئی نہیں مانگے؛ وہ پھر بھی دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دولت مانگنی چا ہیے۔ لیکن کوئی نہیں مانگتا؛ وہ پھر بھی دیتا ہے۔ صحت مانگنی چاہیے ۔ کوئی نہیں مانگتا؛ پھر بھی دیتا ہے۔ لیکن ہدایت کتنی اہم ضرورت ہے کہ جسے میسر ہے؛ اسے بھی کہا گیا کہ تُو بھی مانگ۔روزانہ ہر نماز میں، ہر نماز کی ہر رکعت میں؛وکالتاً یا اصالتاً پڑھتا ہے اھدنا الصراط المستقیم؛ یہ روزانہ پڑھتا ہے۔ اور وہ بھی مصلے پہ کھڑا ہوکر قبلہ رو ہوتا ہے۔ اور پھر بھی یہ مانگ رہا ہوتا ہے۔ مجھے بتاؤ! کتنی ضرورت ہے انسان کو ہدایت کی ’ہدایت‘ انسانی ضرورت ہے؛ اور ضرورت کے لیے ہمیں محنت کرنی چاہیے۔ اور محنت کریں گے تو جھولی خالی نہیں جائے گی۔ ہدایت کا بہت بڑا منبع اور بہت بڑا سرمایہ اور بہت بڑا چشمہ ہمارے پاس ’قرآن مجید‘ کی صورت میں موجود ہے۔ مَیں ایک اور بات کروں, کسی نبی کا کوئی معجزہ اس نبی کی امت کے پاس آج موجود نہیں ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزات تھے؛ ساتھ لے کے چلے گئے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات تھے؛ ساتھ لے کے چلے گئے۔ چھوٹے معجزات نہیں؛ بڑے بڑے معجزات تھے۔یدِ بیضاء دیا گیا۔ اور کوڑھی کو ہاتھ پھیرتے شفا ملتی۔ نابینا کی آنکھوں پہ انگلی رکھتے روشنی اتر آتی۔ مُردے کو ٹھوکر مارتے؛ وہ اُٹھ کے باتیں کرنے لگ جاتا۔ کتنی بڑی بات تھی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزات دیکھیے؛ عصاء ہے کبھی سانپ بن جاتا ہے، کبھی اس سے جھاڑیاں توڑتے ہیں، کبھی پتے جھاڑتے ہیں، کبھی رات کو روشنی دیتا ہے۔ کیا کیا معجزات تھے۔ کبھی پتھر پہ مارتے ہیں تو وہ پھٹ جاتا ہے اور پانی کے چشمے پھوٹتے ہیں۔ لیکن آج عصائے موسوی بھی نہیں ہے۔ آج یدِ بیضاء بھی نہیں ہے۔ آج نبیوں کے معجزات ان کی امتوں کے پاس نہیں ہیں۔ اور میرے نبی علیہ السلام کا سب سے بڑا معجزہ قرآن آج بھی اصلی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے۔ یقین جانیں! قرآن کو چومنے کو جی چاہتا ہے۔ آنکھوں سے لگائیں۔ یہ وہ کتاب ہے جو میرے رسول کے سینے پہ نازل ہوئی ہے۔ اور اصلی صورت میں، اپنی اصلی زبان میں،انہیں حروف کے ساتھ آج بھی موجود ہے۔ قرآن مجید کا فیض بھی ختم نہیں ہوا۔ اس کا اسی طرح فیض موجود ہے جس طرح پہلے موجود تھا۔ اور آج بھی وہ روشنی دیتا ہے۔ اور جب ہم اس کو تلاوت کرتے ہیں؛ اسی لیے فرمایا گیا کہ راتوں کی تنہائیوں میں اُٹھ کے قرآن پڑھو۔ اور قرآن پڑھتے ہوئے رویا کرو۔ فان لم تبکوا فتباکوا اور اگر رونا نہ آئے تو رونے کی کوشش کیا کرو, حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری علیہ الرحمۃ سے کسی مرید نے کہا: حضرت! اگر رونے کی کوشش کریں اور پھر بھی رونا نہ آئے؟ فرمایا: پھر مقدر پہ رویا کرو! اتنے سنگ دل ہوگئے ہو کہ قرآن پڑھنے سے تمہیں رونا نہیں آتا؟ اتنی بابرکت کتاب جو رَبّ کی مُنَزَّل ہے۔ جو جبریل لے آئے ہیں۔ جو رسول اللہ کے سینے پہ نازل ہوئی ہے۔ اور یہ کتاب وہ ہے کہ قرآن کہتا ہے کہ اگر پتھروں پر نازل ہوتی تو وہ ریزہ ریزہ ہوجاتے۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ تھا؛ جس نے اس کتاب کو سہار لیا۔ ایک حدیث مَیں نے پڑھی؛ جب زندگی میں مَیں نے پہلے مرتبہ پڑھی تھی تو دیر تک اس کا نشہ نہیں اترا تھا۔ شاید جو پہلی مرتبہ سُنے اس کو یہ حظ محسوس ہو؛ فرمایا کہ قرآن اللہ کی وہ لٹکتی ہوئی رسّی ہے جس کا ایک سِرا تمہارے ہاتھ میں ہے اور دوسرا سِرا تمہارے رب کے ہاتھ میں ہے۔ کیسے کرنٹ لگتا ہے جسم کے اندر کہ یہ وہ کتاب ہے جس کا ایک سرا تمہارے ہاتھ میں ہے اور دوسرا سرا تمہارے رب کے ہاتھ میں ہے… یہ تاریں آرہی ہیں بجلی کی؛ اس میں کرنٹ ہے۔ ان کو ہاتھ میں پکڑ لیں تو ایک سرا آپ کے ہاتھ میں ہے لیکن دوسرا سرا پاور ہاؤس سے نا جڑا ہو تو کچھ نہیں ہوتا۔ لیکن اگر دوسرا سِرا پاور ہاؤس سے جُڑا ہو تو ہاتھ لگائیں گے تو کرنٹ پڑے گا۔ اللہ اکبر۔
His sacrifice didn't forget for islam .May Allah Paak give him great place in the paradise... Ay Allah help us....we are helpless in everything.... Asslam o Alaikum
Ju log pareshaan hai moullana saab k byaan sunee k baad hame koi n koi rasta dikhai deta hai mashalla Dr Allah ine janaat m alla s alla moqaam atta farma
الحمدللہ عزم ضرب و ایمان آزمائش وقتوں پے کئے ہوئے فیصلے فائدے دیتے ہیں اور وقت گوا کر اچھے فیصلے کئے ہوئے بھی نقصان دیتے ہیں وقت پر زکوۃ اپنے مال کا 50 پرسنٹ غریبوں میں علموں کے لیے اور اچھے روزگار کے لئے استعمال ہونا چاہیے یہ تو ذمہ داری ہے اصل کام تو جب شروع ہوگا جب یہ ذمہ داری نبھا دے اللہ کرے کہ ہم بھی چیزیں یہ باتیں نبھانے میں کامیاب ہو تب دیکھنا اللہ کے باطل کی چال اتنی میٹھی چال اتنی مٹی چال کے اپنی بھی نہیں چل پائے گی اللہ اکبر من کل فانی
There is none worthy of Worship But Allah and Mohammad Saw is the Messenger of Allah❤️ There is no Power or Might Except By Allah❤️ Oh Allah,You Are Greater then Our Problems.You Can Do The Impossible For us.Do Huge Miracles For Us Which Befits You. Alhamdulillah😊
Mufti Saab meri umr 28 saal hai or meri shadi ko 2 saal huay hain mera 1 saal k beta Hai mai 2 saal sai bht bimar hu mja duaon ki bht zroorat hai please meri sehatyabi k liya dua krain please Please😭
Allah sab ki azmaish lete lekin kuch log khud ko Allah sumjh kar humari azmaish bar bar lete out karte 😂our huste kiu to jo log jindagi mai guddar hai o kya hai kuch nahi 😂😂😂😂