﷽
#Arbaeen2020 #ShahidBaltistani #ArbaeenKarbala
Nouha | Arbaeen-e-Shuda-e-Karbala
Recited By | Shahid Ali Shahid-Baltistani
Poetry By | Abbas Nimar Al-Nimar
Originally composed by I Al-Haaj Mahdi Rasuli
Audio Recorded By | ODS Studio (KARACHI)
Video & Edit I TNA Production
DOP I Asad Purki
Directed By I Ali Arman Baltistani
Creatives | ☆ SAS Graphics
==============================
Album | Muharram 2020
Muharram 1442
Follow Us On Our Other Social Media Channels :-
F A C E B O O K: / shahidaliinqalabi
Y O U T U B E: / shahidalishahidofficial
● L Y R I C S ●
انٹرو،
ہے یہ اذاں
سنتا ہے سارا زمانہ
ہے عاشقوں کا ترانہ
کربوبلا کو ہے جانا
اربعین شھدائے کربلا
اربعین شھدائے کربلا
با سید الشہداء وعدہ ما
واللہ اربعین کربلا
دل میں میرے 1
نور خدا کا ہے جلوہ
ہے عاشقوں کا وہ قبلہ
روضہ ء ابا عبداللہ
۔۔ سوئے حرم یونہی بڑھتے رہیں
۔۔ دل میں یوں عشق لئے چلتے رہیں
رکنے نا پائے جو آئے یہاں
چلتا رہے یونہی یہ قافلہ
2-ڈر کی فضاء
روکا ہے جس نے زمانہ
داعش ہو یا کہ کرونا
جز رب کے ہرگز ڈرو نہ
۔۔ کربوبلا کی ہے زمیں شفا
۔۔ کربوبلا کی ہے فضاء شفا
آتے ہیں در پہ غازی کے سبھی
لینے کو روح و بدن کی دوا
3-وہ شام غم
پیاسے گلوں کا ہے ماتم
اشکوں سے آنکھیں ہوئی نم
غم کا ہے یہ کیسا موسم
۔۔۔ یوں کلمہ گو ظلم کرتے رہے
۔۔۔ آل علی کے گلے کٹتے رہے
مر کر بلند ہوئے مرد خدا
سر ہے سناں پے، پر نہیں جھکا
4-خون خدا
جس سے ہوئی ہے جبیں تر
کربل کی تپتی زمیں پر
بہتا ہے جو خونِ اصغر
۔۔ جن و ملک بھی ہیں نوحہ کناں
۔۔ ارض و فلک بھی ہیں نوحہ کناں
آل نبی کے یوں غم میں سدا
لوح و قلم بھی ہیں نوحہ کناں
5-وہ شام غم
پیاسے لبوں کا ہے ماتم
اشکوں سے آنکھیں ہوئی نم
غم کا ہے یہ کیسا موسم
۔۔۔ یوں کلمہ گو ظلم کرتے رہے
۔۔۔ آل علی کے گلے کٹتے رہے
مر کر بلند ہوئے مرد خدا
سر ہے سناں پہ، پر نہیں جھکا
6-اے حر تیرا
کتنا ہے اچھا مقدر
فرزند زھرہ کو پاکر
لمحوں میں ہوگیا اطھر
۔۔ ہوتے ہیں تجھ پہ درود و سلام
۔۔ اونچا ہے دو جگ میں تیرا مقام
رب سے یہ تجھ کو انعام ملا
حق سے وفا کا ہے یہی صلہ
7-وعدہ میرا
تجھ سے یہ مولا رہے گا
حق کے لئے میں لڑوں گا
قربان یہ جاں کروں گا
۔۔ قدموں میں تیرے یوں ہوکے فدا
۔۔ نصرت میں تیری یوں آئے قضا
راضی ہوں مجھ سے سب اہل حرم
یا رب تو کر دے یہ پوری دعا
8-شام و سحر
لب پہ ہے میری دعائیں
یوسف زھرہ آجائیں
مٹ جائیں غم کی گھٹائیں
۔۔ ساری زمیں پہ ہو امن و اماں
۔۔ ظالم رہے، نہ ہو اسکا نشاں
ہر سو بلند ہو پھر دیں کا علم
ہو نمر ، مھدی کا ادنیٰ غلام
© 2019-2020 Shahid Ali Shahid All Rights Reserved.
30 сен 2020