نماز اور قرآن کو سمجھے بغیر پڑھنا سنت عمل نہیں ہے- کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز اور قرآن پڑھتے تھے توآپ یہ بات جانتے تھے کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں اس لیے ہمارے لیے یہ سنت ہے کہ ہمیں پتہ ہو ہم کیا پڑھ رہے ہیں- اور ویسے بھی جس چیز کو پڑھا جاے اور سمجھا نہ جاے وہ پڑھنے کی تعریف پر پورا نہیں اترتی ... آدمی یہ کہتا ہوا کتنا بے وقوف لگتا ہے کہ میں پڑھ رہا ہوں جب اس سے پوچھا جاے کہ کیا پڑھ رہے ہو تو وہ کہے کہ... یہ تو مجھے معلوم نہیں ہے کہ میں کیا پڑھ رہا ہوں ... اس لیے پڑھنا عربی زبان میں ہی ہے اور سمجھ بھی آنی ضروری ہے اب یہ آپ پر ہے کہ آپ نے عربی سیکھنی ہے یا اسے ترجمے کے ساتھ یاد کرنا ہے یا ساتھ ساتھ ترجمہ پڑھنا ہے