ماشاء اللہ۔ یہ دونوں گاڑیاں ایک ہی مالک کی مالکیت تھیں۔ اور ان میں سے Aj&k B911 کوہاٹ ٹائم سے مشہور تھی۔ اور کوٹ جمیل سے بھمبر سماہنی چوکی۔ دستی واپس بھمبر سے کوٹلہ عرب علی خان سے کوٹ جیمل روٹ تھا۔ وسیم کوچ کے نام سے مشہور تھی۔ 2005 میں اس کا نائیک راجہ منظور خاں وفات پا گئے۔ اور اسکے بعد یہ گاڑی فروخت ھو گئی۔ اسی طرح Aj&k B6311بھی انہیں کی مالکیت تھی۔ میرپور سے چھمب چلتی تھی۔ اسی طرح ایک اور ان کا مشہور ٹائم AJ&K A8371 تھا۔ 2000میں جب ویگنیں میرپور بھمبر روٹ پر چلیں تو راجہ منظور مرحوم نے پہلے 6311 سیل کی۔ اور 8371 میرپور سے جہلم براستہ جاتلاں روٹ پر چلی گئی۔ بعد میں وہ بھی سیل ھو گئی۔ 911کے موجودہ ڈرائیور کا نام تو اس وقت یاد نہیں۔ البتہ یہ ملک عجائب کے پاس بچپن میں ہی آگیا تھا۔ پہلے اس نے انکے ساتھ کنڈیکٹری کی۔ اور بعد میں AJK 5847 پر عرصہ دراز ڈرائیوری کی۔