اللہ تعالی کا رحم بُہت بڑی نعمت ہے اپنے لئے اور سب دُوسروں کے لئے اُسے وسیع کرنا اور کُھلے دل سے دُوسروں کا بھلا چاہنا ہی دراصل اس دُنیا میں جنت کا نظارہ ہے اللہ تعالی ہم سبکو وسیع ظرف نصیب فرمائے آمین🕋
الحمدُ للہ رب العالمین جنت الفردوس ہے خُوشیوں کی وُہ آماجگاہ شرف انسانی سے ہم سب ہر گھڑی زندہ رہیں دُکھ مٹیں سب کے اور راحتیں سبکا نصیب اپنے رب کی حمد سچی ہم بیاں کرتے رہیں اے خُدا اے کارسازو عیب پوش و کردگار تیری عظمت کی پناہ خاص میں ہم سب رہیں امن عالم کی عطا کردے کوئی ایسی سبیل تیرے بندے بنکر ہی سب بشر سوچا کریں مُسلماں کے ہاتھ سے کوئی کبھی پائے نہ دُکھ حضرت خیرُالبشر نے سمجھایا عمل ہم سب کریں آمین🕋