مسیحی گیت: دوہڑا: تیرے رُوح کا چھائے یِسُوعؔ ابر تیرے کِردار کا چاہتا ہوں اثر میں گٹھتا جاؤن مٹا جاؤں بس تُو ہی آئے مجھ میں نظر بن جاؤں چلتی پھرتی اِنجیل دُوں بشارت جا کر نگر نگر چاہتا نہیں مال و دولت مکاں ابدی زندگی ہی چاہیے مجھے اَجر میرے جیون میں یِسُوعؔ تیرا نام جلال پاتا رہے میرا اُٹھنا بیٹھنا اور چلنا تجھے بھاتا رہے بے مثال ہے تُو میں مثال بنوں تُو کامل ہے میں بھی کمال بنوں دُنیا کا نُور ہے یِسُوعؔ میری راہیں سجاتا رہے میری سوچو میں تُو میرے خوابوں میں تُو میرے سارے سوالوں جوابوں تُو جب بھی تجھے پُکاروں تیرا رُوح مجھ پہ آتا رہے زندگی بھر تیرے گیت گاتا رہوں تُو سُنتا رہے میں سُناتا رہوں جب گیت تیرے گاؤں تیرا رُوح مجھ میں گاتا رہے ۔۔۔