Please do a vlog on different qarza taken for motorways, orangeline and how much is paid back and if pakistan cannot pay back, will that land be in ownership of China? Any updates on ur brother? tons of prayers for those abducted, please show pictures of these judges too.
نظم : وِیگو ڈالے حق سچ کا اظہار کرو تو وِِیگو ڈالے آ جاتے ہیں مرشد کو گر پیار کرو تو وِیگو ڈالے آ جاتے ہیں اپنے حق کی خاطر جب بھی دن ہو یاں ہو رات ہو کالی اکھٹے بندے چار کرو تو وِیگو ڈالے آ جاتے ہیں کارخانوں یاں دکانوں میں ، یاں چُھپ کے خلوت خانوں میں دکھ سکھ کا اظہار کرو تو ویگو ڈالے آ جاتے ہیں چاہے دیس کے سب ایوانوں میں یاں کوٹ کچری تھانوں میں ترمیم یاں سدھار کرو تو ویگو ڈالے آ جاتے ہیں جب لیڈر اپنا چُننے کو آواز اپنی کو سننے کو ووٹوں کی بھرمار کرو تو ویگو ڈالے آ جاتے ہیں حقوق کا سب انسانوں کے یاں پھر چاہے حیوانوں کے کُھل کے گر پرچار کرو تو وِیگو ڈالے آ جاتے ہیں سن انیس سو سینتالیس سے یہ بڑوں سے سنتے آۓ ہیں آمر کو انکار کرو تو وِیگو ڈالے آ جاتے ہیں اب مزدوری کی اجرت سے مشکل سے روٹی ملتی ہے کسی کے گوش گزار کرو تو وِیگو ڈالے آ جاتے ہیں طوفانِ مہنگائی ایسا تو ۭ پہلے کبھی نا دیکھا تھا ایسی باتیں یار کرو تو ویگو ڈالے آ جاتے ہیں قانوں یہ ظالم حاکم کا ہے ۭ بڑا نرالا اے ساجد خان پہ جاں نثار کرو تو ویگو ڈالے آ جاتے ہیں ساجد جارج