موسیقی کی تعریف یوں کی گئی ہے : "٘خصوص دورانیہ کے لیے آوازوں کو ماہرانہ انداز میں ترتیب دینا۔" (۱) موسیقی کی حقیقت موسیقی کے آلات کے استعمال پر موقوف نہیں، بلکہ موسیقی کی حقیقت سُر، راگ، مقامات، دورانیوں اور آوازوں کی ترتیب میں پائی جاتی ہے۔ 'beat boxing' (یعنی منہ سے موسیقی جیسی آوازیں پیدا کرنا) بھی ماہرین فن کے نزدیک موسیقی میں شمار کیا جاتا ہے۔ علماءِ کرام نے اس طرز کو ناجائز قرار دیا۔ (۲) مذکورہ بالا ویڈیو میں موسیقی کی حقیقت مکمل طور طریقے سے پائی جاتی ہے۔ سیدھے سادے مسلمان موسیقی کے آلات نہ ہونے کی وجہ سے اس خوش فہمی میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ یہ موسیقی نہیں، وہ بے فکر ہو کر اس طرز پر بنے ہوئے اناشید و غیرہ سنتے ہیں اور اپنی لا علمی کی وجہ سے حرام کا ارتکاب کرتے، وہ حرام بھی ایسا کہ وہ انسان کو ایمان سے دور اور نفاق کی طرف لے جاتا ہے۔ سنن ابی داود میں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:"سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: الْغِنَاءُ يُنْبِتُ النِّفَاقَ فِي الْقَلْبِ."یعنی: 'میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ موسیقی دل میں نفاق پیدا کرتی ہے۔' (۳) لہذا اس صورت میں محض موسیقی کا حکم نہیں، بلکہ زبردست فتنہ کا بھی حکم لگایا جائےگا۔ (۱) یاسر جواد، عالمی دائرۃ المعارف (طباعت ۲۰۰۹) "موسیقی" (۲)
Bashak ۔۔۔۔۔ Aj k zamany mai agr koie ladki parda karte hai usko kehta hai tm puranay zamanay ki jaise lag rahe hu۔۔۔mj say bi bht saru nay kaha 😢۔۔۔۔Allah pak unko hidayat de ۔۔mjko marny k dam tk parda karna ki taufeeq aata kareya aameen 😢