Dear brother. As a sign of respect there is no need to say " you are a hard core Hindu:. You are here to listen to a genuine...show respect my be a good human.. If you are really interested " understand the message" the wording is an appreciation of the " greatest leader of mankind....understand the message not just the music
دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہیں تو ہو ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہیں تو ہو پھوٹا جو سینۂ شبِ تارِ الست سے اُس نورِ اولیں کا اجالا تمہیں تو ہو سب کچھ تمہارے واسطے پیدا کیا گیا سب غایتوں کی غایت اولٰی تمہیں تو ہو اس محفلِ شہود کی رونق تمہیں سے ہے اس محمل نمود کی لیلیٰ تمہیں تو ہو جلتے ہیں جبرئیل کے پر جس مقام پر اس کی حقیقتوں کے شناسا تمہیں تو ہو جو ماسوا کی حد سے بھی آگے گزر گیا اے رہ نورد جادہ اسریٰ تمہیں تو ہو پیتے ہی جس کے زندگئ جاوداں ملی اُس جاں فزا زُلال کے مِینا تمہیں تو ہو اٹھ اٹھ کے لے رہا ہے جو پہلو میں چٹکیاں وہ درد دل میں کر گئے پیدا تمہیں تو ہو مجھ پُر خطا کی لاج تمہارے ہی ہاتھ ہے مجھ ننگ دو جہاں کا وسیلہ تمہی تو ہو جو دستگیر ہے وہ تمہارا ہی ہاتھ ہے جو ڈوبنے نہ دے وہ سہارا تمہی تو ہو دنیا میں رحمتِ دو جہاں اور کون ہے جس کی نہیں نظیر وہ تنہا تمہیں تو ہو گرتے ہوؤں کو تھام لیا جس کے ہاتھ نے اے تاجدارِ یثرب و بطحا تمہیں تو ہو بپتا سنائیں جاکے تمہارے سوا کسے ہم بے کسانِ ہند کے ملجا تمہیں تو ہو کلام: مولانا ظفر علی خاں
ماشااللہ. حضور داتا گنج بخش رح، کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر محفل سماع میں خاں صاحب کی بھرپور حاضری. نعتیہ کلام، ادائگی اپنی جولانیوں پر. خلاق اکبر خاں صاحب کے برزخی درجات بلند تر فرماےء. اور دیگر متعلقین کو اجر کثیر نصیب فرماےء. ثم آمین. اپ لووڈنگ کا صمیم قلب سے شکریہ.