حکمت اور دانائی کے بول علم الہی کے چشمے سے نمودار ہوتے ہیں ان میں ظاہری اور باطنی راز چھپے ہوتے ہیں یہ نہ كتاب کا علم ہے نہ کسی مدرسے کا یہ خالق کائنات اپنے مقرب بندے کے سینے میں بذریعہ القا کرکے پیدا کرتا ہے خاصان خدا پھر اُس علم كو مخلوق خدا کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ ان کے علم میں بھی اضافہ ہو خدا نے ہر ایک کا حصہ اس کی طلب ک مطابق رکھا ہے جس طرح پیاسہ اتنا ہی پانی پیتا ہے جبتني اسکو کو طلب ہوتی ہے