کاش امامِ کعبہ نے حاجیوں سے فلسطینیوں کے لئے دعا کی بجائے مسلم حکمرانوں کو مخاطب کر کے کہا ہوتا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کے لئے عملی اقدامات کریں ! اکیلی دعاؤں سے ہی کام چل سکتا ہوتا تو حضور اقدس صلی اللّہ علیہ وسلم بدر کے میدان میں تشریف نہ لے کے جاتے اور نہ ہی 27 غزوات کی نوبت آتی !
یا اللہ تمام جہانوں کے مالک تیری ہستی ہی صرف اعلی اورعظیم ہے تیرے ہی حکم کی تابع ہے اس کائنات کا ایک ایک ذرہ اور ہر تخلیق تیری طاقت سے بڑھ کر کسی کے پاس طاقت نہیں نہ اختیار کسی پر جبر کرنے کا۔ تو اپنے پیارے حبیب نبی حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے صدقے مظلوموں کی مدد فرمادے، ظالم پر اپنا عتاب نازل فرما، ان کو کمزور اور معذور کردے، ان کو ذلیل و خوار کردے، ان کو دنیا اور آخرت میں عبرت کا نشان بنادیجئے، ان ظالموں کے عیال کو بھی لاچاری والی زندگی اور موت عطا فرما، ان کی اولادوں کو بھی ذلیل ورسوا رکھ کبھی سکون کا سانس نصیب نہ ہو ، یہ اللہ تیرا وعدہ ہے مظلوم کی بددعا کبھی نہ رد کربنے کا ان کی آہ تو عرش تک ہلادیتی ہے، یا اللہ مسلمانوں کو نصرت عطا فرما خاص طور پر ان بہادروں کی جو حق کی آواز بلند کرتے ہیں اور تیری راہ میں جدوجہد کرتے ہیں پاکستان اور فلسطین کو امن وسلامتی والی سرزمین بنادے اور ظالموں کا خاتمہ کردے۔ آمین ثمہ آمین
جو لوگ بھی صاحب استطاعت ہیں وہ حسب توفیق ایک یا جتنا ہوسکے، فلسطینی بہن بھائیوں کے نام کا جانور قربان کریں جیسا کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ایک جانور ساری امت کے طرف سے قربانی کیا سب لوگ دعا فرمائیں کہ وہ تمام مسلمان جو امت مسلمہ کی وحدت کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہمت اور وسائل عطا فرمائے سب لوگ جھولی اٹھا کر بددعا کریں کہ امت مسلمہ کے جن اربابِ اختیار کی بدولت آج امت اس حال میں ہے اللّٰہ تعالٰی ان سے نجات دے ان ظالموں کو نشان عبرت بنائے اور اگر ان میں سے کسی میں ذرہ بھر بھی خیر باقی ہے تو اسے امت کی خاطر کچھ کر گزرنے کے توفیق عطا فرمائے
میرا بس چلے تو میں پورے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو اندرونی سندھ میں اور کراچی میں جگہ دے دوں اور پنجاب میں بھی جگہ دے دوں لیکن یہ میری طاقت سے باہر کی باتیں ہیں
بہت اچھی بات کہی ہے کچھ باتوں کا اضافہ کیجئے کہ ہمارے حج کی ادائیگی سے کئی زیادہ خدا کو فلسطینیوں کا لبیک پکارنا زیادہ عزیز ہے اس کے علاوہ انہیں بخشوانے کی بھی ضرورت نہیں،ہمیں اپنے آپ کو بخشوانے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ انشاءاللہ بخشے ہوئے ہیں😢
علاج 72 فرقوں سے نکل کر 1 جماعت بن جانے کا وقت آگیا ہے ملت/امت میں شامل ہو جاو خلیفہ وقت کی اطاعت میں ہی برکت ہے اور پاکستان/ اسلامی ممالک کی بقا ہے علماء سو سے بچیے/ نام نہاد لیڈروں سے بھی اسلام = امن و سلامتی فلاحی ریاست اللھم' لبیک پاکستان زندہ باد
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ خیر مبارک جی اللّٰہ تعالیٰ آپ کو خوش اور آباد رکھے آپ کو اور غزہ کے تمام بہن بھائیوں کو ہماری طرف سے بہت بہت عید الاضحی مبارک ہو محترم ذیشان صاحب آپ ہمارے ایک بہترین معلم ہیں آپ نے جو باتیں کیں حق اور سچ پر مبنی ہیں ہم ان شاء اللّٰہ ضرور عمل کریں گیں جو ہم سے ہو سکا جزاک اللہ خیر و احسن الجزاء فی الدارین ۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ. آپ حضرات کو بھی عید مبارک. اے اللہ یا ذا القوۃ المتین. یا راحم المساکین. یا رب من لا لہ الا انت. فلسطینی مسلمان پر خصوصی اور سارے مسلمانوں پر عموما رحم کرم فرما. آمین ثم آمین یا رب العالمین یا راحم المساکین. اے اللہ مسلمانوں کو متحد فرما.حق کیلئے.
**اہل فلسطین کے لیے حج اور عید الاضحی پر تین اہم اقدامات** - **حج کے ارکان کا ثواب:** اپنے حج کے ارکان کا ثواب اہل فلسطین کے نام کریں۔ - **قربانی میں حصہ:** اپنی قربانی میں اہل فلسطین کے لیے حصہ مختص کریں۔ - **حکمرانوں کے لیے بد دعا:** مسلمان ممالک کے حکمرانوں کے لیے بد دعا کریں کہ اللہ انہیں تباہ و برباد کرے کیونکہ وہ اہل فلسطین پر ہونے والے ظلم کے تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے۔ @highlight
جى بلكل ، بيت السلام ويلفيئر ٹرسٹ نے اور دیگر رفاہی اداروں نے کافی بڑی تعداد میں گوشت کے ٹن پیک روانہ کیے ہیں، پاکستانی اور اورسیز پاکستانیوں کی معاونت سے۔
ذیشان بھائی السلام علیکم ورحمة الله وبركاته اللہ کریم آپ کے درد دل کو قبول فرمائیں اور امت مسلمہ میں دینی غیرت و حمیت جاگ جائے آمین فضل منان جدون ٹوپی صوابی