Heart Touching Naat 2023 ¦ Saqi e Kawsar sallallahu alaihi Wassalam ¦ Zufaif Shingeri ¦ KEHKASHAAN
Artist : Zufaif Shingeri
Poet : Samaan Khalifa Nadwi
Audio : Z S
Video : Z S U S
Production : Kehkashaan
نعتِ پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم
جگ کے پیمبر سب کے ہیں رہبر، خلق میں سب سے افضل وبرتر
ساقیِ کوثر شافعِ محشر، صلی اللہ علیہ وسلم
قلب مصفیٰ، خلق مزکیٰ، روح مجلیٰ، فکر معلیٰ
ذہن منور، جسم معطر، صلی اللہ علیہ وسلم
روحِ عقیدت، اصلِ شریعت، عینِ عبادت، وجہِ سعادت
جانِ مُطہّر، پیکرِ انور، صلی اللہ علیہ وسلم
حسنِ سراپا، خلقِ مجسّم، روئے مکرّم فخرِ دو عالم
عشق کا مظہر، لطف کا پیکر، صلی اللہ علیہ وسلم
اُن کا نسب ہے اشرف واعلیٰ، سیدِ وُلدِ آدم وحوا
پاک ہے طینت، پاک ہے جوہر، صلی اللہ علیہ وسلم
رونقِ دنیا، زینتِ عقبیٰ، نازشِ موسی، رشکِ عیسی
سب نبیوں کی فکر کا محور، صلی اللہ علیہ وسلم
میرے نبی کی شان نرالی، گلشنِ دین کے تھے وہ مالی
پھر بھی فاقہ شیوۂ اطہر، صلی اللہ علیہ وسلم
شاہِ عرب ہیں شاہِ عجم ہیں، میرے آقا شاہِ اُمم ہیں
ٹھوکر میں کسری اور قیصر، صلی اللہ علیہ وسلم
مونسِ ہجراں، درد کا درماں، محسنِ انساں ختمِ رسولاں
جلوۂ جاناں، دل کش ودل بر، صلی اللہ علیہ وسلم
صدیق و فاروق بھی اُن کے، حبشی اُن کے رومی اُن کے
اُن کے عثماں اُن کے حیدر، صلی اللہ علیہ وسلم
مدحِ نبی میں تر جو سخنؔ ہے، خوشبو سے مہکا دامن ہے
دل میں رواں تسنیم وکوثر ، صلی اللہ علیہ وسلم
#kehkashaan #india #naat #nazam_hamd_naat_ghazal #new_kalam #tarana #trending #very_nice_poetry #beautiful_nasheed #beautiful_songs
#beautiful_songs_2021
25 сен 2024