Heart Touching Sad Nazam on Father ¦¦ Hamare Walid Hamari Jannat ¦¦ Abdullah Itban ¦¦ Mehfil
Artist: Abdullah Itban
Poet: Abdullah Ghazi
Audio & Video: ZSUS
Label: Mehfil
*والد مرحوم کی یاد میں*🥹
ہمارے والد ہماری جنت
ہمارے والد تھے وجہ راحت
تمھیں سے چاہت،تمھیں سے الفت
تمھیں سے لذت،تمھیں سے راحت
تمھیں سے تھی زندگی عبارت
تمھیں سے سینوں میں تھی حرارت
جدائیوں کا یہ داغ دے کر
ہوئے ہو تم آج ہم سے رخصت
ہمارے والد ہماری جنت
ہمارے والد تھے وجہ راحت
تمھیں نے جینا سکھایا ہم کو
سبق وفا کا پڑھایا ہم کو
مصیبتوں سے بچایا ہم کو
ہر ایک لمحہ ہنسایا ہم کو
مگر اچانک ہوئی جو رحلت
اس ایک غم نے رلایا ہم کو
ہمارے والد ہماری جنت
ہمارے والد تھے وجہ راحت
تمھارے بِن زیست میں ہے نکبت
ہر اک قدم پر ہے خوف و دہشت
نظر میں چھائی ہوئی ہے ظلمت
بھلا کہاں اب وہ نور و نکہت
مرے خدا اب یہی دعا ہے
ہو باغ جنت کا ان کی تربت
ہمارے والد ہماری جنت
ہمارے والد تھے وجہ راحت
محبتوں کا وہ اک نشاں تھے
وہ دھوپ میں گویا سائباں تھے
وہ شمع حکمت کے پاسباں تھے
وہ علم و عرفاں کے قدرداں تھے
خلوص و صدق و صفا کے خوگر
وہ مہرباں تھے وہ جان جاں تھے
ہمارے والد ہماری جنت
ہمارے والد تھے وجہ راحت
ائے میرے اللہ ائے میرے داتا
کرم کر ائے دو جہاں کے آقا
یہی ہے تجھ سے میری تمنا
یہی مری التجا خدایا
کہ غازی دیں کی لاج رکھنا
اشارہ کر اپنی مغفرت کا
ہمارے والد ہماری جنت
ہمارے والد تھے وجہ راحت
29 сен 2024