سر جی ایک مسئلہ کا حل بتائیں پلیز..... میں اپنی مہران 2005 ماڈل کو سلف لگاتا ہوں تو سلف والی موٹر اگر گاڑی کو سٹارٹ نہ کر پائے تو موٹر کی شافٹ پھس کر جام ہو جاتی ہے.. پھر اس سلف کے دونوں لمبے والے بولٹ کھول کر سلف کو چھڑا کر باہر نکال کر واپس بولٹ کس کر سٹارٹ کریں تو پھر سٹارٹ ہو جاتی ہے... پتہ نہیں فلائی ویل کی گراری خراب ہے کیا وجہ ہے جو سلف پھس جاتا ہے.. ہر روز مجھے گاڑی کا سلف کھول کر واپس لگانا پڑتا ہے... کبھی راستہ میں بریک لگاؤں تو بھی ایسا ہو جاتا کہ سلف کھول. کر سٹارٹ کرتا ہوں کیا عزاب ہے..؟ نوٹ, : کافی بار مکینکس کو بھی دکھائی ہیں ہر مکینک وقتی طور پر چلا دیتا ہے مگر پھر ویسا ہی ہوتا ہے.. مکینک لوگ کبھی سلف کی اور ہال ھالنگ کرنے لگ پڑتے ہیں.. کبھی اس کے بش تبدیل کرنے لگ پڑتے ہیں...اور کبھی سلف کی پوزیشن ایڈجسٹ کرتے ہیں اور کبھی سلف کی گراری بھی تبدیل کر دیتے ہیں. اور پیسے بٹورتے رہتے ہیں... میں تنگ آگیا ہوں کسی کو اصل مسئلہ سمجھ ہی. نہیں آرہا؟