Hujur nat kamatla saja Diya jay... Hujur arz he chera dikha jaye... Hujur apki sohbat ko ham tarste he.. Hujur vakt ko piche hata Diya jay.. Hujur khof bhot he hamre dino me.. Hujur motka matlab baradiya jay.. Hujur husn magrrue he yaha ke haasii. Hujur arz he parda hata diyaa jay.... Hujur me b huseno hasn ka magta hu.. Hujur mola Ali se miladiya ..
رتبہ معین الدین کا •°•°•°•°•°•°•°• کیا عظیم الشان ہے رتبہ معین الدین کا ہے زبانِ عشق پر خطبہ معین الدین کا باپ حیدر ، فاطمہ ماں ، نانا شاہِ بحروبر اور کیا بتلاؤں ہے کیا کیا معین الدین کا وہ ولی ہو جائے اُن کے پیچھے جو پڑھ لے نماز سوچو ، کیسا ہوگا پھر سجدہ معین الدین کا جنتی در، دودھیا گنبد، وہ سونے کا کَلَس کتنا پیارا پیارا ہے روضہ معین الدین کا اُن کی عظمت اُن کی رفعت کَیا سمجھ پائے کوئی رب کا پیارا ہے ، جو ہے پیارا معین الدین کا اُن کے کوچے کے گداگر ہیں سبھی شاہ و گدا کِس نے ہے پایا نہیں صدقہ معین الدین کا جھولیاں بھرتے ہیں سب کی ، سب کو کَرتے ہیں وہ شاد خالی کب لَوٹا کوئی منگتا معین الدین کا جِس کو بھیجیں ہند میں خود رحمتہ اللعالمیں کوئی ہمسر مِل نہیں پایا معین الدین کا اِک پیالے میں لیا ساغر علی کے لعل نے بج رہا ہے ہر طرف ڈنکا معین الدین کا معتمد عثمان ہارونی کے ، حسنینی بھی وہ معتبر ہے ہر طرح شجرہ معین الدین کا ہیں بِلا تفریقِ مذہب سارے اُس در کے غلام جِس کو دیکھو ہے وہی شیدا معین الدین کا جِس کے دِل میں اعلی حضرت کی طرف سے بغض ہو با خدا وہ ہو نہیں سکتا معین الدین کا پوچھی جائے جب تِری پہچان تو توصیفؔ! کہہ میں گدا ہوں حضرتِ خواجہ معین الدین کا °°°°°°°°°°° ✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بِہار انڈیا +91 9594346926
Bhai aapki awaaz achchhi hai magar beja taqat laga ke chillane se awaaz fat jaati hai aur kharaab ho jati hai is liye normal awaaz men hi padhen to aur achchha rahega