لا الہ الا اللہ کا مفہوم؟ انسان پر انسان کی حکمرانی ؟ مولانا اسحاق >------ *در معنی حریت اسلامیہ و سر حادثہَ کربلا* (بیان حریتِ اسلامیہ اور سرِ حادثہَ کربلا) *ہر کہ پیمان با ہوالموجود بست* *گردنش از بند ہر معبود دست* جس نے حاضر و ناظر اور زندہ و قائم خدا سے عبودیت کا رشتہ استوار کر لیا اس کی گردن ہر معبود کی بندش سے آزاد ہو گئی ۔ (مراد یہ ہے کہ خدا سے رشتہ استوار کر لینے کے بعد انسان نے تمام معبودوں کو ٹھکرا دیا ہے) ۔ *چون خلافت رشتہ از قرآن گسیخت* *حریت را زہر اندر کام ریخت* جب خلافت نے قرآن مجید سے تعلق توڑ لیا تو حریت کے حلق میں زہر ڈال دیا گیا ۔ *خاست آن سر جلوہ ی خیر الامم* *چون سحاب قبلہ بر باران در قدم* یہ حالت دیکھ کر سب سے بہتر امت کا وہ نمایاں تر جلوہ یوں اٹھا جیسے قبلے کی جانب سے گھنگھور گھٹا اٹھتی ہے اور اٹھتے ہی جل تھی ایک کر دیتی ہے ۔ *بر زمین کربلا بارید و رفت* *لالہ در ویرانہا کارید و رفت* یہ گھنگھور گھٹا کربلا کی زمین پر برسی اور چھٹ گئی ۔ ویرانوں کو لالہ زار بنا دیا اور چل دی ۔ *تا قیامت قطع استبداد کرد* *موج خون او چمن ایجاد کرد* قیامت تک کے لیے ظلم و جور اور مطلق العنانی کی جڑ کاٹ کر رکھ دی ۔ امام حسین کی موج ِ خون نے حریت کا گلزار کھلا دیا ۔ *بہر حق در خاک و خون غلتیدہ است* *پس بنای لا الہ گردیدہ است* امام حسین حق کی خاطر خاک و خون میں تڑپے ، اس وجہ سے کلمہ توحید لا الہ کی بنیاد بن گئے ۔ امام حسین نے یہ جنگ اس لیے لڑی کہ خلافت ان اصولوں کے مطابق قائم ہو جو قرآن مجید نے پیش کئے ۔ *مدعایش سلطنت بودی اگر* *خود نکردی با چنین سامان سفر* ان کا مقصد یہ نہیں تھا کہ خود سلطنت حاصل کریں ۔ اگر وہ سلطنت کے خواہاں ہوتے تو اتنے تھوڑے ساتھیوں اور معمولی سامان کے ساتھ کیوں مکہ معظمہ سے کوفہ کی طرف جاتے ۔ *دشمنان چون ریگ صحرا لا تعد* *دوستان او بہ یزدان ہم عدد* ان کے دشمن صحرا کی ریت کے ذروں کی طرح بے شمار تھے ۔ دوستوں اور رفیقوں کی تعداد اتنی ہی تھی جتنی یزدان کے اعداد کی ہے ۔ یزدان کے عدد بہ قاعدہ ابجد بہتر ہوتے ہیں ۔ امام حسین کے تمام ساتھی بھی کربلا میں اتنے ہی تھے ۔ *سر ابراہیم و اسماعیل بود* *یعنی آن اجمال را تفصیل بود* امام حسین حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی قربانی کے آئینہ دار تھے ۔ یعنی وہ قربانی تو اجمال کی حیثیت رکھتی تھی اس کی تفصیل امام حسین نے پیش کر دی ۔ *عزم او چون کوہساران استوار* *پایدار و تند سیر و کامگار* ان کا عزم پہاڑوں کی طرح پختہ ، پائیدار اور تیز اور کامیاب تھا ۔ کیوں اس لیے کہ تلوار صرف دین کی عزت کے واسطے بے نیام ہو سکتی ہے ۔ *تیغ بہر عزت دین است و بس* *مقصد او حفظ آئین است و بس* ان کی غرض یہ تھی کہ امام نے صرف دین کے لیے تلوار اٹھائی اور اس میں ان کی ذاتی غرض کوئی نہ تھی ۔ *ما سوی اللہ را مسلمان بندہ نیست* *پیش فرعونی بسرش افکندہ نیست* یاد رہے کہ مسلمان خدا کے سوا کسی کا غلام نہیں ہو سکتا اس کا سر کسی فرعون کے آگے نہیں جھک سکتا ۔ *خون او تفسیر این اسرار کرد* *ملت خوابیدہ را بیدار کرد* امام حسین کے خون نے دین حقہ اسلام کا یہ راز کھول کر بیان کر دیا اور سوئی ہوئی ملت کو جگا دیا ۔ یعنی ملت اس حق سے غافل تھی امام حسین نے اس کی غفلت دور کر دی ۔ *تیغ لا چون از میان بیرون کشید* *از رگ ارباب باطل خون کشید* انھوں نے لا کی تلوار میان سے باہر کھینچی تو صاحبان باطل کی رگوں سے خون نکال دیا ۔ *نقش الا اللہ بر صحرا نوشت* *سطر عنوان نجات ما نوشت* انھوں نے لا الہ یعنی توحید کا نقش صحرا کے سینے پر بٹھا دیا ۔ یہ نقش ہماری نجات کے عنوان کی سطر لکھ دی ۔ *رمز قرآن از حسین آموختیم* *ز آتش او شعلہ ہا اندوختیم* ہم نے قرآن مجید کی رمز امام حسین سے سیکھی ہے اور انہیں کی روشن کی ہوئی آگ سے شعلے جمع کرتے رہے ہیں ۔ *شوکت شام و فر بغداد رفت* *سطوت غرناطہ ہم از یاد رفت* شام کی شوکت مٹ گئی ۔ بغداد کا جاہ و جلال رخصت ہو گیا ۔ غرناطہ کی شا ن و عظمت یاد بھی نہ رہی ۔ *تار ما از زخمہ اش لرزان ہنوز* *تازہ از تکبیر او ایمان ہنوز* اس کے مقابلے میں امام حسین کی مضراب ہمارے ساز کے تار اب تک بدستور چھیڑ رہی ہے ۔ اور اس سے نغمے نکل رہے ہیں ۔ اب تک ان کے نعرہ تکبیر سے ہمارے ایمان تازہ ہوتے ہیں ۔ *ای صبا ای پیک دور افتادگان* *اشک ما بر خاک پاک او رسان* اے صبا اے دور افتادہ لوگوں کی قاصد، ہمارے آنسووَں کا ہدیہ امام حسین کے حرم مقدس پر پہنچا دے ۔ #exploreourdeen #reminder
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته Brother May ALLAH accept this deed of yours and forgive our sins 💔😢 . brother I need reference of qbal (r.a) Book where he wrote this poem.
Every Mufti and moulana teaching for doing good deeds( namaz,roza Hajj zakat ). and all these deeds are not worth without khilafat. and if in our land no khilafat we should give every single drop of blood for getting it .and very few speecher s are raising for this important aspect
You are showing your hatered if you would be sectless, you would have not stated such a statement, leave your firqa and mazhab as well and enter in the only true deen islam.
G hmary era me maulana hi theyy baqi maulana modudi aur maulana farahai, amin ahsan islahi aur bhi bohut achay aur saaf dil ullama guzray ha. Allah in sabko janat ul firdous me alaa maqaam ata farmaye Ameen
alhamdulillah. a humble request - the background sound is very disturbing and prevents focusing on the bayaan. pls consider removing it in this and future recordings. thx
Aaj pure islamic mumalik ne America ko khuda bnaya hua hai America hi asal dajjal hai jo 2 august 1990 ko nikla tha or wo sayyad-o-shohda jinka hadees me zikr hai jo dajjal se ladega wo saddam hussain hai