Тёмный

Marsia "Likha hai siyah posh thay..." لکھا ہے سیاہ پوش تھے سب شہ کے عزادار 

Rajazz Abbas
Подписаться 729
Просмотров 407
50% 1

Marsia at 1st Salana Majlis e Aza at Baqar Raza's Residence in Milton, ON
لکھا ہے سیاہ پوش تھے سب شہ کے عزادار
اور دھوپ سے رستے کی خراشیدہ تھے رخسار
اس شکل سے گھر میں جو گئیں عترت اطہار
صغری کو عجب طرح کی حیرت ہوئی اک بار
بھائی کو نہ خواہر کو نہ ماں کو نہ پھپھی کو
سب کنبے میں صغرا نے نہ پہچانا کسی کو
منہ پھیر کے ان سب کی طرف سے یہ پکاری
نانی ادھر آؤ یہ نواسی گئی واری
کیوں بال کھلے آئی ہیں یہ بیبیاں ساری
کیوں اپنے گھروں میں یہ نہیں کرتی ہیں زاری
وسواس مجھے اتا ہے بابا ہے سفر میں
لوگو کوئی سر ننگے نہ آوے میرے گھر میں
یہ سنتے ہی زینب پہ بڑا حادثہ گزرا
منہ کر کے سوئے کرب و بلا بولی وہ دکھیا
بھیا مجھے تم بن نہیں پہچانتی صغری
صغری سے کہا پھر میں پھپھی تیری نہیں کیا
کیا حال میری قید کا سن پایا کسی سے
صدقے گئی آتا ہے تمہیں ننگ پھپھی سے
کیا سن لیا تم نے بھی پھری میں سر بازار
اس واسطے زینب کی ملاقات سے ہے عار
ہاں اس لیے کرتی ہو میرے ملنے سے انکار
دفنا نہ سکی باپ کو تیرے میں دل افگار
رو آئی ہوں البتہ حسین ابن علی کو
کیا گھر میں تم اپنے نہ جگہ دو گی پھپھی کو
سر پیٹ کے پھر بانوئے بے کس یہ پکاری
پہچانو نہ پہچانو میں اماں ہوں تمہاری
کیا دیکھتی ہو گود میں اصغر نہیں واری
کرتے علی اصغر کے ہیں گودی میں ہماری
چھاتی سے لگے رہتے ہیں اصغر کے شلو کے
کچھ دودھ کے داغ ان میں ہے کچھ داغ لہو کے
صغرا نے کہا ہائے میں لوٹی گئی واللہ
بابا موئے بھائی موئے گھر لٹ گیا سب آہ
اس رونے میں کچھ دھیان اسے آیا یہ ناگاہ
ہر جا پہ لگی ڈھونڈنے بنت شہ زیجاہ
کہنے لگی سب قافلہ موجود یہاں ہے
اے لوگو سکینہ میری ماجائی کہاں ہے
صغرا نے لیا نام سکینہ کا جو ہے ہات
صندوقچہ اک لائیں وہاں بانوئے خوش ذات
صغرا نے یہ سمجھا تھا کہ کچھ ہووے گی سوغات
کھولا جو اسے آہ نظر آئے یہ حالات
کرتا ہے اک آلودہ بہ خوں اس میں دھرا ہے
دو کانوں کے گوہر ہیں لہو جن میں بھرا ہے
سر پیٹ کے یہ صغری کو بانو نے پکارا
لو دیکھو سکینہ کا یہ اسباب ہے سارا
پہلے تو گہر کانوں سے ظالم نے اتارا
روئی جو سکینہ تو تماچہ اسے مارا
صغری نے کہا اس گھڑی عباس کہاں تھے
ماں بولی جہاں ہاتھ کٹائے تھے وہاں تھے

Опубликовано:

 

10 окт 2024

Поделиться:

Ссылка:

Скачать:

Готовим ссылку...

Добавить в:

Мой плейлист
Посмотреть позже
Комментарии : 5   
@ameh8057
@ameh8057 Год назад
MashaAllah bohot umda Jeetay raho Abbas
@azranaqvi110
@azranaqvi110 11 месяцев назад
MashAllah
@sohailzaidi6019
@sohailzaidi6019 Год назад
MashaAllah
@inayetrizvi3500
@inayetrizvi3500 Год назад
Jazak Allah
@fatimasyed1077
@fatimasyed1077 Год назад
😭😭😭 Hayyyy Bibi Pursa qubool kijiye
Далее
Nadeem Sarwar | Main Rahun Ya Na Rahun | 2009
6:24
Просмотров 68 млн
Marsia "Maa zindagi ka markaz e sabr o qarar hai"
14:13