Тёмный

Marsiya | Hazrat Qari Ahmadullah Sahab Bhagalpuri R.h || Qari Shabbir Ahmed Muzaffarpuri 

Bazme Farooq
Подписаться 12 тыс.
Просмотров 7 тыс.
50% 1

مرثیہ برسانحۂ ارتحال شیخ القراءاستاذالاساتذہ نابغۂ روزگارماہرِفن تجویدوقراءت حافظ وقاری حضرت قاری احمداللہ صاحب بھاگلپوری نوراللہ مرقدہ صدرنشین وتخت آرائےشعبۂ تجویدوقراءت جامعہ اسلامیہ ڈابھیل گجرات
✍️ازقلم: مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی بستوی ناظم تعلیمات جامعہ سراج العلوم بھیونڈی وناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر
پیشکش: حضرت مولاناعطاءاللہ صاحب حلیمی فرزندِارجمندپیرطریقت حضرت مولانامنیراحمدصاحب کالینہ ممبئی وجملہ حضرات اراکین واساتذۂ کرام جامعہ سراج العلوم بھیونڈی
_________________________
جامعہ ڈابھیل پرگودفعتاًبحران ہے
مرگِ قاری احمداللہ عالمی نقصان ہے
بات بالکل سچ ہےادنٰی بھی نہیں اس میں دروغ
فنِّ تجویدوقراءت کوملاان سےفروغ
ان کےاٹھ جانےسےفن کادائمی خُسران ہے
*مرگِ قاری احمداللہ۔*۔۔
مدح خوانی کیاکروں میں اس رخِ سیماب کی
روئےانورکی جھلک تھی چاندنی مہتاب کی
مرگِ احمدسےچمن بےرونق وسنسان ہے
*مرگِ قاری احمداللہ۔*۔۔
پارہےتھےجب تلک رخسارِاحمدکی جھلک
خوشنماتھےسب فنِ تجویدکےنوک وپلک
آہ رےاب کشت زارِبانکپن ویران ہے
*مرگِ قاری احمداللہ۔۔*۔
موت آتےہی بکھرجاتاہےہراک سلسلہ
لوٹ ہی لیتاہےملک الموت جاں کاقافلہ
زندگانی کیاہےبس کچھ روزکی مہمان ہے
*مرگِ قاری احمداللہ۔*۔۔
دم بخودمفتی احمدخانپوری بالیقین
غمزدہ ہےجامعہ اسلامیہ تعلیمِ دین
آہ ان ہنستےلبوں سےچِھن گئی مسکان ہے
*مرگِ قاری احمداللہ۔*۔۔
یاس وحسرت میں ادارہ سربسریوں ہی نہیں
دیدہ ورپیداکوئی مدت میں ہوتاہےکہیں
گُم نویدِغچۂ وگل،بلبل وبستان ہے
*مرگِ قاری احمداللہ*۔۔۔
یاالٰہی!احمداللہ پرہوتیرافضلِ عام
رحمتیں سایہ فگن ہوں ان کی تربت پرمدام
بخش دےمولٰی انھیں ہردل کایہ ارمان ہے
*مرگِ قاری احمداللہ۔*۔۔
*اےحفیظ*!اک روزآخرتم کومرناہےضرور
چندروزہ زندگانی پرہےیہ کیساغرور
کشتیِ جاں ہےبھنورمیں سامنےطوفان ہے
*مرگِ قاری احمداللہ*۔۔
Editing & Uploading
Mohd. Uzair Paratpgarhi
contact. uk0269493@gmail.com
whatsapp. 9026991278

Опубликовано:

 

20 сен 2024

Поделиться:

Ссылка:

Скачать:

Готовим ссылку...

Добавить в:

Мой плейлист
Посмотреть позже
Комментарии : 16   
@SaadMujawar-f9y
@SaadMujawar-f9y 7 месяцев назад
حضرت استاد اساتذہ قاری صاحب کی اللہ درجات بلند فرمائے۔ آمین ثم آمین
@AarifAnsari-nb5oi
@AarifAnsari-nb5oi 7 месяцев назад
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
@Madrsa-e-Ayesha
@Madrsa-e-Ayesha 7 месяцев назад
انا للہ وانا الیہ رجعون
@mdsadrulhaqe1484
@mdsadrulhaqe1484 7 месяцев назад
اللہ تبارک و تعالی قاری صاحب نور اللہ مرقدہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطاء فرمائے 😢😢
@BazmeFarooq
@BazmeFarooq 7 месяцев назад
آمین یارب العالمین
@7MOHD
@7MOHD 7 месяцев назад
اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی مغفرت فرمائے آمین 😢😢😢
@UzairKhan-ub1zm
@UzairKhan-ub1zm 7 месяцев назад
آمین یارب العالمین
@IbrahimShaikh-s1w
@IbrahimShaikh-s1w 7 месяцев назад
اللہ تعالیٰ ہمارے قاری صاحب کی مغفرت فرماۓ آمین ثم آمین 😢
@BazmeFarooq
@BazmeFarooq 7 месяцев назад
آمین یارب العالمین
@7MOHD
@7MOHD 7 месяцев назад
اناللہ واناالیہ راجعون
@imadsayyed
@imadsayyed 7 месяцев назад
اللہ حضرت قاری صاحب کی مغفرت فرما😢😢😢😢😢😢😢😢😢
@BazmeFarooq
@BazmeFarooq 7 месяцев назад
آمین یارب العالمین
@mdjawedakhtarjawedshaikh3011
@mdjawedakhtarjawedshaikh3011 5 дней назад
Beshak
@mohammadadil3033
@mohammadadil3033 2 месяца назад
اللہ تعالیٰ حضرت قاری صاحب رحمت اللہ علیہ کی درجات کوبلندفرمائیں اور ہمیں بھی قاری صاحب کی نقش قدم پر چلنےکی توفیق عطا فرمائیں تمام تردینی خدمات کو بارگاہ عالی قبول فرمائیں قاری صاحب کی ثانی نہیں ملیگی اب سارےجہاں میں ایک فرش کاسورج غروب ہوگیاعلم کےسارےمیدان میں 😢😢😢😢😢😢😭😭😭💔💔💔💔💔بہت ہی بہترین کلام ہے قاری صاحب رحمت اللہ علیہ کی یاد میں
@Khans12139
@Khans12139 7 месяцев назад
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمدللہ حضرت قاری صاحب کے متعلق خواب دیکھا گیا نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں کہ آپ کے استاد ہمارے پاس آگۓ
@7MOHD
@7MOHD 7 месяцев назад
ماشاءاللہ
Далее
Ромарио стал Ромой
00:46
Просмотров 308 тыс.
Hazrat Qari Ahmadullah sb qasmi Bhagalpuri R,A
5:58