میرا دل اور میری جان مدینے والے تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے بھر دے بھر دے میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم میری جھولی بھر دے اب نہ رکھ بے سر و سامان مدینے والے کام آتی ہے تیری ذات ہر اک دکھیا کے میری مشکل بھی ہو آسان مدینے والے لکھ دے لکھ دے میری قسمت میں مدینہ لکھ دے ہے تیری ملک قلمدان مدینے والے پھر تمنا ء زیارت نے کیا دل بے چین پھر مدینے کا ہے ارمان مدینے والے سگے طیبہ مجھے سب کہہ کے پکاریں بیدم یہی رکھیں میری پہچان مدینے والے بیدم شاہ وارثی