میں شیعہ گھرانے سے نہیں مگر میرا بچپن اپنے گھر کی خواتین سے ماہ محرم میں میر انیس کا شہادت نامہ سنتے گذرا۔ رن میں کہتی تھیں قاسم کی دلہن چوڑیاں میں بڑھانے نہ دوں گی بیوہ شبر کی رو کر پکاریں میرے بچے کی آتی ہے مہندی اور پھر جب بات فاطمہ کے لال کو پانی نہ دیجیو پر آتی تھی تو جیسے پتھر دل بھی پانی ہوجاتے تھے۔ میر انیس نے واقعی مرثیہ گوئی کو اوج کمال پر پہنچایا۔