#NewManqabat2022 #HafiAmanullahQazi #AQproduction
Artist
Hafiz Amanullah Qazi
Lyrics
Huzaifa Mehmood
Audio
T.S.D
Video
Uzair Ahmad
Label
AQ production
/ @hafizamanullahqazioff...
/ hafizamanullahqazioffi...
میں اب صدّیق کی توقیر میں لکھوں تو کیا لکھوں
یہ کیا کافی نہیں۔۔۔اُن کو رفیقِ مصطفٰی لکھوں
مِرے آقاﷺ نے جن کو خود دیا اپنا مصلّٰی ہے
نبیﷺ کے بعد اُنکا سب سے اونچا مرتبہ لکھوں
رہے ہیں اور رہیں گے ہر جگہ پر ساتھ دونوں ہی
اُنہیں میں باوفا لکھوں نبیﷺ کا دلربا لکھوں
بدر، خندق، احد میں جب ضرورت مال کی آئی
تو اپنا کر دیا آقاﷺ پہ مال و جاں فدا لکھوں
بڑی اعلیٰ قیادت کے صداقت کے وہ پیکر تھے
اُنہیں ہر چیز سے بڑھ کر فقط رب کی عطاء لکھوں
مقام ان کا حذیفہ مجھ سے اب کیسے بیاں ہوگا
سمجھ میں ہی نہیں آتا اُنھیں میں کیا سے کیا لکھوں
18 янв 2022