﷽
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِی جَعَلَنَا مِنَ الْمُتَمَسِّکِینَ بِوِلاَیَةِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَن وَ الْأَئِمَّةِ عَلَیْهِمُ السَّلاَمُ
-----------------------------------------------------
مَنُ کُنّتُ مَوّلاّ فَھَّذَا عَلِیّﷻ مَوّلَاّ
-----------------------------------------------------
Exclusive Manqabat For
EID E GHADEER 2024
----------------------------------------
AYEEN RAZM O BAZM KI HAI
ABRO ALI
-------------------------------------------
Reciters
ZEESHAN AZMI
SABEEL ABBAS
Writer
ALI AHMED MALIK
AUDIO
TMP RECORDS
VIDEO
ADS_GB
COMPOSITION
ABRAR MEHDIVE
------------------------------------------
LYRICS¥
آئین رزم و بزم کی ہے آبرو علیﷻ
حق کا جہاں ہو ذکر وہاں گفتگو علیﷻ
خیبر کا معرکہ ہو کہ ہجرت کی رات ہو
پایا رسولﷺ حق نے فقط تیری ذات کو
مرسل کے ساتھ ساتھ رہا تو ہی تو علیﷻ
تیرا خیال تیرا تصور تیرا ہی نام
عاشق ہوں تیرے عشق میں دل ہے تیرا مقام
عنوان زندگی کا فقط جُستجو علیﷻ
تجھ سے جڑا رہے جو کرے گا تیری ثناء
دل میں جلاۓ تیری مودت کا جو دیا
دونوں جہاں میں ہو گا وہی سرخرو علیﷻ
دو لخت ایک وار سے مرحب کو کر دیا
منظر یہ دیکھ کر بھی بھلا شاہ لافتا
آئیگا کوئی کیسے تیرے روبرو علیﷻ
دی مصطفیٰﷺ نے جس گھڑی من کنت کی صدا
کوئی جلا تو کوئی خوشی سے تھا کِھل اٹھا
آنے لگی کسے سے حسد کی ہے بو علیﷻ
خم میں رسولﷺ حق نے یہ ممبر سے دی صدا
سن لو سبھی ہے آج محمدﷺ کا فیصلہ
ہے جانشین میرا فقط ایک تو علیﷻ
تو نے کرم "سبیل" پہ شاہ نجف یہ کی
"ذیشان" کی یہ اور "ملک" کی ہے نوکری
کرنا تیرا یہ ذکر ہماری ہے خو علیﷻ
#newmanqabat2024
#eideghadeermanqabat
#molaaliع #zeeshanazmi
#madah #mirhassanmir
22 сен 2024