ہاۓ ہاۓ کیا خوبصورت پیارا سدا بہار گیت ہے ۔ مسرت نزیر کی زبردست اعلی performance اور کیا شاندارلاجواب رقص ۔ اور سنتوش کمار کی مکمل خاموشی ۔ شا عری موسیقی اورکوثر پروین کی لاجواب و لازوال آواز ۔ بہت بہت شکریہ سر ۔
پل پل جھوموں جھوم کے گاؤں دل میں پیار ہے تیرا ۔ میں تیری تو میرا رے ۔ آ ہم ایسے گھل مل جائیں جیسے شام سویرا ۔ میں تیری تو میرا رے ۔ تجھ کو پون بھی چھو جاۓ تو رو رو نیناں جل تھل کر لوں ۔ آ پلکوں میں ڈھانپ کے تجھ کو سب دنیا سے اوجھل کر دوں ۔ تجھ کو مجھ سے دور نہ کر دے کوئ چور لٹیرا ۔ میں تیری تو میرا رے ۔ سیپ میں جیسے بند ہو موتی یوں رہنا تو میرے دل میں ۔ سارے دیپ بجھا کر تیرا دیپ جلایا اس محفل میں ۔ اس محفل میں آ کر ساجن کر لے رہن بسیرا ۔ میں تیری تو میرا رے ۔ پیار کیا ہے میں نے تجھ سے مر کے بھی میں پیار کروں گی ۔ تجھ سے بچھڑ کر جینا ہو تو جینے سے انکار کروں گی ۔ تن میں میرے سانس ہیں جتنے ان میں نام ہے تیرا ۔ میں تیری تو میرا رے ۔ پل پل جھوموں جھوم کے گاؤں دل میں پیار ہے تیرا ۔ میں تیری تو میرا رے ۔ I tr my best.Thank you all very much for watching like 👍 and Appreciate. 🇵🇰🌹🌷🌸🥀🌼🌻🌺💐🇨🇦.