Quran Motivational Nasheed | بے حرمتیءِ قرآں | Mufti Waheed Ahmed | New Naat Sharif 2023
#Youm-e-Taqaddus-e-Quran
#Youm-e-Taqaddus-e-Quran7july
ے حرمتیءِ قرآں ہرگز نہیں گوارہ
یہ پیرویءِ شیطاں ہرگز نہیں گوارہ
ملعون و نجس و مشرک بغض و حسد میں جل کر
پھینکے کلامِ رحماں ہرگز نہیں گوارہ
یہ رب کی سرزمیں ہے اِس پر کوئ بھی ایسا
خنزیر صفت انساں ہرگز نہیں گوارہ
مغرب کو بتائیں گے اسلام پسندوں کو
اظہار کا یہ عنواں ہرگز نہیں گوارہ
نفرت کرے جو رب کے قرآنِ مقدس سے
دنیا میں ایسا حیواں ہرگز نہیں گوارہ
آؤ عہد کریں ہم دنیا میں کہیں ایسا
انسانیت سے انجاں ہرگز نہیں گوارہ
یہ ظلم دیکھ کر بھی خاموش جہاں والے
کہتے ہیں اہلِ ایماں ہرگز نہیں گوارہ
یہ حکمراں طبقہ ہر بار چپ ہو لیکن
ہم تو کریں گے اعلاں ہرگز نہیں گوارہ
13 сен 2024