واضح رہے کہ شریعت مطہرہ نے مصیبت اور پریشانی کے وقت اپنے کسی بھی مسئلہ کو حل کرنے اور اپنی کسی بھی جائز حاجت کو پورا کرنے کےلیے نماز اور دعاؤں کی طرف رجو ع کرنے کا حکم دیا ہے چنانچہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی کام مشکل اور غم میں ڈال دیتا تو آپ نماز پڑھاکرتے یعنی فوراً نماز میں لگ جاتے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہے کہ بدر کے میدان میں رات کے وقت رسول اللہﷺ کے سوا ہم سب سوگئے۔ آپ ایک درخت کے نیچے صبح تک نماز پڑھتے اور روتے رہے۔لھذا نماز مشکلات کے حل کے لیے سب سے بڑا وظیفہ اور سب سے بڑا اور مفید عمل ہے لھذا نماز کے کے ذریعے اپنے مشکلات کو حل کیا کرو۔
Sab Se Bara Wazifa Aor Sab Se Bara Taweez By Mufti Muhammad Taqi Usmani Sab
#muftitaqiusmani
#taqiusmani
#mufti
#abubakarsarwar
#usmani
#wazeefa
18 сен 2024