ارے بھائی ( ر ) پر زبر بھی پڑھ سکتے ہیں اور پیش بھی لیکن زیادہ بہتر ہے کے( ر )پر زبر پڑھا جائے سمجھے کیا نہیں سمجھے تو اپنے کسی مفتی سے معلوم کرلو ٹھیک ہے
عنوان : اذان میں اللہ اکبر کی را کو کیسے پڑھیں سوال : حضرت میں جیکب آباد سندھ میں حفظ القرآن کی کلاس پڑھا سا ہوں ، شروع سے اذان میں اللہ اکبر اللہ اکبر یعنی را پر پیش دے کر لام سے ملا تا تھا پچھلے دنوں کسی عالم نے مجھے کہا کے را بر زبر یا سکون آئیگا پیش نہیں ۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ کونسی حرکت آئیگی اور کیوں تفصیل کے ساتھ اور میرے اور میری کلاس کیلئے دعا فرمائیں ۔ جواب نمبر : 163020 بسم اللہ الرحمن الرحیم Fatwa: 1035-1101/SN=1/1440 عالم صاحب نے آپ کو جو کچھ بتلا یا صحیح بتلایا ، کلمات اذان میں سے پہلے اللہ اکبر" کے "راء پر پیش پڑھنے کو فقہاء نے خلاف سنت لکھا ہے ، "راہ کو یا تو "وقف کی بنا پر ساکن پڑھا جائے ، یا پھر اسے مفتوح پڑھا جائے ، مفتوح پڑھنے کی صورت میں یہ توجیہ ہوگی کی حدیث الآذان جزم والاقامتہ جزم پر کسی درجہ میں عمل کرتے ہوئے اللہ اکبر“ پر وقف کی نیت کی جائے گی ، نتیجہ آخری حرف ساکن ہو جائے گا اور اگلا کلمہ یعنی "اللہ اکبر " میں بھی پہلا حرف ساکن ہے، اور عربی کا ضابطہ ہے کہ اگر دو ساکن جمع ہو جائیں تو وصل کے وقت پہلے ساکن کو فتحہ کی حرکت دی جاتی ہے؛ لہذا یہاں "راء جو کہ پہلا سا کن ہے ، اس پر فتحہ آئے گا ۔