Тёмный
No video :(

what is NPK and how to make it.این پی کے کیا ہے اور اسکو کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ 

Agri talks
Подписаться 4,6 тыс.
Просмотров 18 тыс.
50% 1

A O A
This video is about information of N P K and preparation for making N P K at home
السلام علیکم ۔
اس ویڈیو میں NPKسے متعلق معلومات فراہم کی گیئں ہیں ۔اور اسکو بنانے کہ مختلف طریقہ کار بتاۓ گۓ ہیں ۔
کوئ بھی فصل ہو اسے 16 قسم کے خوراکی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن میں سے 3 ہوا اور پانی سے حاصل ہوتے ہیں۔ باقی سب ذمین سے ملتے ہیں۔ ان میں سے 3 کو پرائمری، 3 کو سیکنڈری اور باقی 7 عناصر کو مائیکرو نیوٹرینٹس کہتے ہیں۔
(سب کے نام نیچے تصویر میں دیئے گئے ہیں)
مائیکرو کا مطلب ہے بہت ہی چھوٹا۔ یعنی جن عناصر کی فصل کو سب سے کم مقدار میں ضرورت ہوتی ہے، انہیں اجزاء صغیرہ کہتے ہیں۔
پاکستان کی ذمینوں میں اجزاء صغیرہ میں سے زنک اور بوران کی کمی ہو رہی ہے۔ اس کمی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ ان کے پیچھے ہی پڑ جائیں اور باقی سب بھول جائیں۔
مثال:
عبادات کی 3 اقسام ہیں۔ فرض/واجب، سنت، نفل۔
اب ایک بندہ فرض پر تو کوئ توجہ نا دے اور نفل پر پوری محنت کرے تو کیا وہ ایک سمجھدار شخص ہے؟
خوراکی عناصر کی بھی ایسے ہی درجہ بندی ہے۔
1: اجزاء کبیرہ فرض ہیں(فاسفورس،نائٹروجن، پوٹاش)
2: ثانوی اجزاء بمثل سنت لازم ہیں(کیلشئم،میگنیشئم، سلفر)
3: اجزاء صغیرہ بمثل نفل ہیں یعنی ڈال دیئے تو فائدہ اور نہیں ڈالے تو اتنا فرق نہیں پڑے گا۔
*ہم پاکستانی ہیں، ہم نفل کو بہت ذیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ میسج کو شیئر کرنے سے، رمضان اور دوسرے مہینوں کی سب سے پہلے خبر دینے سے، کمنٹ میں اللہ، محمد(صل اللہ علیہ و آلہ وسلم) لکھنے س( وغیرہ وغیرہ) ہم جنتی بن جاتے ہیں۔
کھادوں کا بھی ہم یہی حشر کر رہے ہیں۔
فاسفورس، نائٹروجن، پوٹاش پوری ڈالتے نہیں۔ پو ٹاش تو بہت کم لوگ ہی ڈالتے ہیں۔ اجزاء صغیرہ کے بارے میں ہر کسان پوچھتا ہے اور ڈالتا بھی ہے۔
یعنی فرائض کی خیر ہے، نفل نہیں چوکنی چاہئے
نوٹ
جو کسان بھائ فاسفورس، نائٹروجن اور پوٹاش پوری ڈالتے ہیں، اجزاء صغیرہ کو ڈالیں۔ نہیں تو نا بھی ڈالیں تو فصل ہو جائے گی۔
لطیفہ
ایک آدمی مولوی صاحب کے پاس گیا اور پوچھا،
مولوی صاحب کیا وضو کے بغیر نماز ہو جاتی ہے؟
مولوی صاحب نے فرمایا کہ بنا وضو نماز نہیں ہوتی۔
*اس شخص نے کہا
* جا او مولوی تجھے کچھ پتا ہی نہیں ہے
میں نے ابھی ابھی بنا وضو نماز پڑھی ہے، میری تو ہوگئ ہے۔ کوئ رکاوٹ بھی نہیں آئ
#shariq khan
#agri talks
#NPK
#Nitrogen
#phosphorus
#Potash
#Macro nutrite

Опубликовано:

 

29 авг 2024

Поделиться:

Ссылка:

Скачать:

Готовим ссылку...

Добавить в:

Мой плейлист
Посмотреть позже
Комментарии : 139   
@mohammadyaseen3990
@mohammadyaseen3990 3 года назад
Mashallah welcome very Nice
@hassunhus
@hassunhus 5 месяцев назад
Excellent job......😊
@agritalks3571
@agritalks3571 5 месяцев назад
جزاک اللّٰه
@mohammadsaddique9360
@mohammadsaddique9360 2 года назад
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ جزاک اللہ خیر
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ جزاک اللّٰه
@khanprankstar7989
@khanprankstar7989 3 года назад
Well Effort
@cartricks4943
@cartricks4943 3 года назад
Wah
@dr.muhammadabubakar6301
@dr.muhammadabubakar6301 8 месяцев назад
Excellent 👌
@agritalks3571
@agritalks3571 8 месяцев назад
جزاک اللّٰه
@alimurtaza2404
@alimurtaza2404 Год назад
Good sir
@agritalks3571
@agritalks3571 Год назад
جزاک اللّٰه
@maqsoodqadir8451
@maqsoodqadir8451 2 года назад
Very good yar,barhay kam k banday ho yar.
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
جزاک اللّٰه
@syedmudassar7566
@syedmudassar7566 3 года назад
Excellent
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
thanks
@eastwestknowledge5082
@eastwestknowledge5082 3 года назад
Well Done
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
Thanx
@ShahbazAhmad-en9cu
@ShahbazAhmad-en9cu Год назад
Shukria Allah aap ka bhla kre
@khankalim2943
@khankalim2943 2 года назад
Shukria bhai ......Khadon ka tarika hasan ha kia 3no khadon ko mix kar k khoshk chata karsakti ha y 3no ko pani ma hal karna zarori ha
@jamshaidiqbal7526
@jamshaidiqbal7526 2 года назад
Bro. Ultrasol magnum 18:44 ki foliar ki dose ktni honi chahye r sop potash swatagro ki foliar ki dose plus urea ktna dalna hai
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم . ایک کلو الٹرا سول اور ساتھ ایک کلو ہی یوریا ساتھ میں ایک کلو SOP +۔ 300 گرم بوران بھی مکس کرلیں ۔ إنشاءاللّٰه اچھے رزلٹس حاصل ہونگے ۔ جزاک اللّٰه
@jamshaidiqbal7526
@jamshaidiqbal7526 2 года назад
Bro.wood ash aur sugarcane waste ash ki composition mn kia difference hai. R bro. Koi aisa method develop krain js se ash use kr ke sop ke equal strength ki acidic fertilizer bna skain
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم . محترم دوست اس کے متعلق مجھے کوئی زیادہ علم نہیں ہے لیکن آپ میری پلے لسٹ میں موجود فرمینٹر والی ویڈیو دیکھ کر زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔ جزاک اللّٰه
@MuhammadTariq-po9ch
@MuhammadTariq-po9ch 2 года назад
Assalamu alaikum bhai jaan agar ho sake to hydroponic hydroponic ki ek bar video to banaye kya yah kya chij
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ ہائیڈرو پونک ایک ایسی کھاد ہے جس کے اندر تمام 13 نیوٹرنٹس یعنی اجزائے صغیرہ اور اجزائے کبیرا پائے جاتے ہیں پہلے یہ صرف باہر سے امپورٹ کی جاتی تھی جس کی قیمت بہت زیادہ تھی مگر اب الحمداللہ پاکستان میں ٹائم فرٹیلائزر کی طرف سے خود تیار کی جاتی ہے اور قیمت بھی بہت معقول ہے میں نے خود ہی استعمال کی ہے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں لیکن چونکہ یہ ایک کمرشل پروڈکٹ ہے اس لئے میں اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا مگراس کی افادیت اتنی زیادہ ہے کہ انشاءاللہ جلد ہی ایک ویڈیو اس پر بنائی جائے گی ۔ جزاک اللّٰه
@jamshaidiqbal7526
@jamshaidiqbal7526 2 года назад
Koh ko agr hum aik aik kg ke hisab se pani mn mix krain tu phr bhi heat out of control ho skti hai. Slowly slowly 5-6 kg dissolve kr skty hain kia.
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم . جی کر سکتے ہیں مگر یاد رکھیں کے KOH کی PH بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اسکو کم کرنا بھی ضروری ہے ۔ ورنہ فصل کو نقصان بہت زیادہ ہوگا ۔ جزاک اللّٰه
@mubashirhassan6830
@mubashirhassan6830 Год назад
شارق صاحب السلام علیکم فاسفورک ایسڈ کی کین کے ساتھ سادہ یوریا کی جگہ زبردست یوریا فلڈ کر سکتے ہیں۔ زنک اور فاسفورک ایسڈ آپس میں عمل کرکے زنک کا اثر ضائع تو نہیں کر دیں گے۔
@agritalks3571
@agritalks3571 Год назад
وعلیکم السلام جی آپ زبردست یوریا استعمال کر سکتے ہیں ۔ آپ نے اکثر دوستوں اور کسانوں نے سنا ہو گا کہ ڈی اے پی یا دوسری فاسفورس والی کھادوں کے ساتھ زنک نا ڈالیں کیونکہ یہ زنک فاسفائیڈ بناتی ہے۔ زنک فاسفائیڈ ایک خطرناک زہر ہے۔ *یہ آدھا سچ ہے* پورا سچ یہ ہے کہ فاسفورس زنک کے ساتھ زنک فاسفائیڈ اس وقت بناتی ہے جب ذمین کا درجہ حرارت 400 سے 650 ڈگری سینٹی گریڈ ہو۔ کیا ہماری ذمین کا درجہ حرارت کبھی 400 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا ہے؟ پورا سچ یہ ہے کہ فاسفورس زنک کو مزید تقویت دیتی ہے اور فاسفورس کے استعمال سے زنک کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ اگر فاسفورس ذیادہ دیں اور زنک نا ڈالیں تو پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے۔ اس لئے فاسفورس کے ساتھ زنک دینا بہت ضروری ہے۔ اللہ پاک ہمارے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے جزاک اللّٰه
@mubashirhassan6830
@mubashirhassan6830 Год назад
@@agritalks3571 ❤️👍👏
@jamshaidiqbal7526
@jamshaidiqbal7526 2 года назад
Bro. Assalam o alaikum. Bro. Wood ash ko jb water k sath mix kia jata hai tu koh caustic potash bhi bnti hai. Tu kia is k andar phosphoric acid add kr ke npk prepared ho skta hai. Bro. Kindly is chez pe koi research krain.
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
إنشاءاللّٰه
@baberazeemgohar2060
@baberazeemgohar2060 2 года назад
Sir , magnesium salfat ki jagahn magnesium chloride istemal kar sakte hein? Yeh question is liyhe ap se kia hai k mare pas kafi meqdar mai available hai thanks
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ جی کر تو سکتے ہیں لیکن استعمال نہ کریں تو بہتر ہے ۔ کیوں کہ مگنشیم کلورائیڈ میں کلورائیڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔جو کہ زمین کہ لئے اچھا نہیں ہے ۔ جزاک اللّٰه
@mohammadyaseen3990
@mohammadyaseen3990 3 года назад
Aoa Brother Ap ki video Repat kr kr Soni ur note bhi ki Brothers hmary ustad hi, mgr phir bhi ap se request hy har Recipe ki video separate bni to ur bhi acha hoga
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
جی انشاللہ ضرور ۔ مگر وقت کی کمی کی وجہ سے جب موقع ملتا ہے تو آپ دوستوں کہ ساتھ علم شئیر کر لیتا ہوں۔ جزاک اللہ۔
@mohammadyaseen3990
@mohammadyaseen3990 3 года назад
Thanks brother bhot video dikhy hy, sb ki incomplete information hoti hy, matlb incomplete recipe's, ap ki Recipes complete hoti hy ur shai bhi , Insha Allah zaror acha result mily ga
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
@@mohammadyaseen3990 یہاں جتنے بھی سالٹ بتاے جاتے ہیں ان کو علمی اور تجرباتی دونوں مراحل سے کافی دفعہ گزارا جاتا ہے اسلیے بے فکر ہوکہ استعمال کریں۔ جزاک اللہ
@maslamkhushik1518
@maslamkhushik1518 Год назад
me Dadu sindh se ho sir mera sawal he k kiya west dicomsor or furminting presses same he kuchh log thorra alag alag prosses batate he dosra agar hum decomposed khaad use kar rahe he to kiya acidic mehlool bhi use kar sakte he ? Kiyo kuch log kehte he k acidic fertiliser se bacteria mar jaate he please reply
@agritalks3571
@agritalks3571 Год назад
السلام علیکم آپ کے دو سوال ہیں پہلا سوال یہ ہے کیا فارمنٹر اور ویسٹ ڈی کمپوزر ایک جیسے ہی ہیں ۔؟ تو جواب یہ ہے کہ یہ دونوں تقریبا ایک جیسے ہی ہیں لیکن فارمنٹر کی افادیت ویسٹ دے کمپوزر سے زیادہ ہے کیوں کے ویسٹ دی کمپوزر میں 3قسم کے بیکٹیریا ہوتے ہیں جن کا کام زمین میں موجود فصلوں کی باقیات کو گلانہ اور کھاد میں تبدیل کرنا ہوتا ہے تاکہ موجودہ فصل اس سے فائدہ اٹھا سکے ۔ جب کے فارمنٹر میں بیکٹیریا کے علاوہ دوسرے غذائ اجزہ اور نامیاتی مادہ بھی ہوتا ہے جس سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ بھی ہوتا ہے اور پودے کو لگاتار خوراک بھی ملتی رہتی ہے ۔ سوال 2 کہ تیزابی محلول کا استعمال کرنے سے بیکٹیریا مر جاتے ہیں ؟ جواب یہ ہے بات مکمل طور پی درست نہیں ہے یعنی آدھا سچ ہے ۔ کسی بھی چیز کی زیاتی سے نقصان ہی ہوتا ہے۔جسی اگر یوریا کا زیادہ استعمال کیا جاۓ تو فائدے کی جگہ نقصان ہوگا اور آپ کی فصل جل جاۓ گی لیکن مناسب استعمل پیداوار میں اضافہ کرتا ہے ۔ اگر آپ تیزابی محلول کا استعمال مناسب مقدار میں کریں گے تو فائدہ ہی ہوگا ۔ کسان جب اپنے کھیت میں کوئی بھی کھاد ڈالتا ہے تو زمین میں موجود بیکٹیریا ہلکی PH کا تیزاب بناتے ہیں جس سے کھاد کو توڑ کر پودے کے استعمال کر قابل بنایا جا سکتا ہے ۔ اسی وجہ سے میں کبھی زمین میں بره راست تیزاب استعمال کی جگہ DAP کو ساتھ ملا کے استعمال کی بات کرتا ہوں جس سے تیزاب کی PH بڑی حد تک ہلکی ہوجاتی ہے اور یہ محلول نقصان کی جگہ فائدہ دیتا ہے ۔ مجھ کو خود کاشت کاری کرتے ہوئے ایک عرصہ ہو گیا ہے ۔آخری بار زمین میں DAP کب استمال کی تھی یاد بھی نہیں ۔ امید ہے آپ کو اپنے سوال کا جواب مل گیا ہوگا ۔ جزاک اللّٰه
@jamshaidiqbal7526
@jamshaidiqbal7526 2 года назад
Wood ash ki ph tu alkaline hoti hai. Kia yh soil ko disturb ni kre ge. Plz guide kr dain bro
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ محترم دوست آپ نے بہت اچھا سوال پوچھا ہے ۔ بے شک لکڑی کی راکھ میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کی پی ایچ الکلائین ہو جاتی ہے ۔ لیکن چونکہ ہم ساتھ میں گوبر اور دوسری ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں جو کہ تیزابی ہوتی ہیں یعنی یہ چیزیں پانی کے ساتھ مل کر اورگینک ایسڈ پیدا کرتی ہیں جس سے کہ لکڑی راکھ کی پی ایچ بدرجہ بہتر ہو جاتی ہے ۔ جزاک اللّٰه ۔
@ShahbazAhmad-en9cu
@ShahbazAhmad-en9cu 7 месяцев назад
Assalam o alaikum sir mujhe kaha gia k sorghab ek organic product jo jawar se extract ki gai hai is mai 2kg ya 2 litres npk shamil kr k spray krein aap wala synthetic npk banaon ya sop urea map k mixture wala aap ka aazmaya hua kon sa hai shukria
@agritalks3571
@agritalks3571 7 месяцев назад
السلام علیکم آرگینک کوئی پروڈکٹ ہو اچھی ہی ہوتی ہے ۔ان کا اثر کم۔ مگر دیر پا ہوتا ہے باقی جو مصنوئی چیزیں ہم خود تیار کرتے ہیں وہ جلدی اثر کرتی ہیں لیکن وہ دیر پا نہیں ہوتا ۔ آپ اپنی۔ ضرورت کو دیکھ کر اپنا انتخاب کریں یعنی اگر فصل سٹا نکل رہی ہو تو ایسی اس صورت میں فوری خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اس کام کو مصنوئی خوراک سے پورا کیا جانا بہتر ہے لیکن اگر ابھی فصل کو دیر ہے تو آپ آرگینک پروڈکٹ سے بھی کام لے سکتے ہیں ۔ جزاک اللّٰه
@ShahbazAhmad-en9cu
@ShahbazAhmad-en9cu 7 месяцев назад
Assalam o alaikum sir kuch agrarians kehte Hain SITA niklne K 15 Dino baad spray Karo K pollination K Doran spray na Karo AAP EK zamindar ho us hisaab se batao koi khas nuksan Nahi to spray kr deta hoo shukria
@ShahbazAhmad-en9cu
@ShahbazAhmad-en9cu 7 месяцев назад
Sir SITA Abhi Nikal Aaya hai
@agritalks3571
@agritalks3571 7 месяцев назад
@@ShahbazAhmad-en9cu السلام علیکم پولینیشن کا عمل مکمل ہونے پہ سپرے کریں جزاک اللّہ
@jamshaidiqbal7526
@jamshaidiqbal7526 2 года назад
Npk bnany k lye self made 15% wala phosphoric acid use kr skty hain kia
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ جی کرسکتے ہیں ۔ جزاک اللّٰه
@mohammadsaddique9360
@mohammadsaddique9360 2 года назад
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سر ...کیا ہم گوبر کی طرح اپنی زمین میں لکڑی کی راکھ ڈال سکتے ہیں کیونکہ ہم نے اسے لسن کی فصل پر آزمایا ہے اچھے نتائج آئے تهے ایک ایکڑ میں کتنی ٹرالی ڈالنی چاہیے
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ محترم دوست میں یہ مشورہ نہیں دوں گا کیونکہ لکڑی کی راکھ میں فاسفورس اور پوٹاش کے علاوہ قدرتی طور پر سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ یعنی کاسٹک پایا جاتا ہے جس سے زمین کے سخت ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں ۔ اس کا زیادہ استعمال زمین کے لئے نقصان دے ہوتا ہے ۔ جزاک اللّٰه ۔
@mubashirhassan6830
@mubashirhassan6830 Год назад
شارق صاحب السلام علیکم اللہ تعالی نے آپ کو غریب کسانوں کے لیے رحمت کا فرشتہ بنا کر بھیجا ہے۔ غریب کسان تو مارکیٹ کی مہنگی ترین فولئر اسپرے اور کھادیں خرید خرید کر بالکل خستہ حال ہو چکے ہیں۔ آپ نے جو NPK کا طریقہ نمبر 3 بتایا ہے۔ کیا اس کے ساتھ میگنیشیم سلفیٹ 500گرام بھی شامل کر سکتے ہیں۔ Urea 1.5 kg MAP 1 kg SOP 1 kg Mg Sulphate 500 grm اس کے لیے ph چیک کرنے کی ضرورت تو نہیں پڑے گی کیونکہ اکثر کسان ph چیک کرنے کا طریقہ نہیں جانتے۔
@agritalks3571
@agritalks3571 Год назад
السلام علیکم جی کر سکتے ہیں ۔ جزاک اللّٰه
@sajjadawan2416
@sajjadawan2416 7 месяцев назад
Sir self made NPK ki Ph kitni honi chahiye.
@agritalks3571
@agritalks3571 7 месяцев назад
السلام علیکم. کوئی بھی فرٹیلائزر اس وقت زیادہ اچھا رزلٹ دیتی ہے جب اس کی پی ایچ 7 سے کم ہو ۔ لیکن اگر اپ نے سپرے کرنی ہے تو پی ایچ سات سے کم اور 5.5 سے زیادہ ہونے چاہیے ۔ جزاک اللّٰه
@muhammadaslamisra243
@muhammadaslamisra243 2 года назад
Sir magnesiam sulphate kahan sy milti hy??? I mean k ye khaad bhi mil jati hy??? Aur kis company ki hy???
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ محترم دوست میگنیشیم سلفیٹ کسی بھی پنساری کی دکان سے یا پھر کیمیکل سٹور سے باآسانی خریدی جا سکتی ہے اس کا ریٹ مارکیٹ میں 20 سے 22 روپے kg ہوتا ہے۔لیکن اگر پھر بھی آپ کو خریدنے میں مشکل کا شکار ہو تو پھر ملتان میں جی ایم اسٹور سے اور لاہور میں اکبری منڈی سے آپ خرید سکتے ہیں ۔ جزاک اللّٰه ۔
@mohammadyaseen3990
@mohammadyaseen3990 2 года назад
Bhi ya colour kon sa hota hy, ya phir yahi food colours hoti hy
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم . جی بلکل یہ فوڈ کلر ہی ہوتا ہے ! جزاک اللّٰه
@AbdUllah-di8xu
@AbdUllah-di8xu Год назад
Sir ye gandum ki fasal pe kitni bar spray kar sakty ha ye red bull
@agritalks3571
@agritalks3571 Год назад
السلام علیکم ہر 15دن بعد سپرے کر سکتے ہے ؛ جزاک اللّٰه
@AbdUllah-di8xu
@AbdUllah-di8xu Год назад
Shukria sir.
@agritalks3571
@agritalks3571 Год назад
@@AbdUllah-di8xu جزاک اللّٰه
@muhammadabbas-lk6xt
@muhammadabbas-lk6xt 3 года назад
Aoa.sir phosphoric acid+urea+ caustic potash k sath npk kaisy tyar kr sakty hai?
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
السلام علیکم ۔ محترم اگر آپ یہ ویڈیو آٹھ منٹ سترہ سیکنڈ پی شروع کریں تو آپ کو تمام معلومات بآسانی مل جائیں گی ۔وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔ جزاک اللہ
@muhammadsiddique3208
@muhammadsiddique3208 2 года назад
SOP FFC since two day dipping on water. Still not solve in water it's like stone
@amjadjaved7953
@amjadjaved7953 2 года назад
This 76 kg mixture is enough for one acre if flooded in four parts four waters of wheat what u say
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
جی
@jamshaidiqbal7526
@jamshaidiqbal7526 2 года назад
Nutrisac sop 50:18
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
?
@shehryarfida6441
@shehryarfida6441 2 года назад
Sir phosphoric acid home made 15 prcnt bh is reaction me use kr skty hen plz.? 🙏
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم جی کرسکتے ہیں ۔ جزاک اللّٰه
@shehryarfida6441
@shehryarfida6441 2 года назад
Sir koh ke sath reaction me home made phosphoricacid ki kitni prcntag kitni brhani chaye 85 prcnt waly ki nisbt
@shoaibarian272
@shoaibarian272 2 года назад
اسلام علیکم سر جو آپ نے 15% والا فاسفورک ایسڈ بتایا ہے یہ آیکڑ میں کتنا استمعال کرنا ہے اور اس کہ استتعمال کرنے سے فصل کو یہ زمیںن کو نقصان تو نہیں ہوگا؟
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم . اچھا سوال ہے یہ 15پرسنٹ والا فاسفورک ایسڈ ایک بوری ڈی اے پی کے برابر طاقت رکھتا ہے یعنی کہ ایک کین فی ایکڑ کا استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن چونکہ ڈی اے پی ایک slow release کھاد ہے اس لیے وہ آہستہ آہستہ ملتی رہتی ہے جب کہ یہ فاسفورک ایسڈ فوری دستیاب ہوتا ہے اسی لیے اس کو ایک سے لے کر دوں پانی تک استعمال کرنا چاہیے اور جہاں تک رہی بات پودوں کو یا زمین کو نقصان پہنچانے کی تو میرے دوست میں نے آج تک جو بھی فارمولیشن بتائی ہے اس کو علمی اور تجرباتی دونوں بنیاد پر ٹیسٹ کیا گیا ہے اسی پلے لسٹ میں مختلف فصلوں پر اس کے تجربات بھی دکھائے گئے ہیں ۔ جزاک اللّٰه
@sahilgadani5288
@sahilgadani5288 2 года назад
@@agritalks3571 یہ سب کہاں سے ملینگے سر
@sahilgadani5288
@sahilgadani5288 2 года назад
@@agritalks3571 سر یہ ایسڈز کہاں سے ملینگے اور کیا قیمت ہے انکی
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
@@sahilgadani5288 السلام علیکم ۔ محترم دوست یہ سارا سامان آپ کو کسی بھی کمیکل کی دکان سے باآسانی مل جائے گا ۔ لاہور اکبری مندی سے اور اگر ملتان کے پاس ہیں تو GM کمیکل اسٹور سے لے سکتے ہیں ان سب کا رابطہ نمبر آپ کو google سے آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ جزاک اللّٰه
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
@@sahilgadani5288 السلام علیکم کسی بھی کمیکل کی شاپ سے مل جائے گے اور قیمت موقع وقت کے حساب سے ہوتی ہے ۔ جزاک اللّٰه
@maliknaseermalana6749
@maliknaseermalana6749 2 года назад
Aik aekar me kitny mikdar falad karna chay,kitny
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ ضرورت کے حساب سے۔ جزاک اللّٰه
@MuhammadTariq-po9ch
@MuhammadTariq-po9ch 2 года назад
Assalamu alaikum bhai jaan ek sawal Mera aapse ki jo yah sab kah Rahe Hain ki zinc sulphate burhan reporter ke mixture banate hain vah yah kahate ke Inka result ka FIR achcha hai tab mumkin ho to aap ek Barish ki video banate hain please
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ محترم بھائی میں آپ کا سوال صحیح کا نہیں سمجھ پایا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں(انتہائی معذرت ) جزاک اللّٰه
@MuhammadTariq-po9ch
@MuhammadTariq-po9ch 2 года назад
Assalamu alaikum bhai jaan mera kahane ka matlab yah Taki zinc bauran aur potash ka npk ban jata
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
@@MuhammadTariq-po9ch السلام علیکم ۔ نائٹروجن فاسفورس اور پوٹاش کے مجموعے کو این پی کے کہا جاتا ہے ۔ لیکن اگر آپ اسی مجموعے کے اندر تین سو گرام بوران اور 300 گرام ہی چیلیٹڈ زنک ملا دیں اور سپرے کریں تو اس کی افادیت کے گناہ زیادہ بڑھ جاتی ہے اور یہ این پی کے سمیت سپلیمنٹ کا کام بھی کرتا ہے ۔ جزاک اللّٰه ۔
@MuhammadTariq-po9ch
@MuhammadTariq-po9ch 2 года назад
aapko Allah jzay kyr dy
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
@@MuhammadTariq-po9ch جزاک اللّٰه
@muhammadfazal4995
@muhammadfazal4995 3 года назад
Sir fasforcacit aur magnashimslfat Kaha sa maly ga Ma disst Okara ka rahna wala ho
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ (دیر سے جواب کے لئے معذرت خواہ ہوں ) فاسفورک ایسڈ اور میگنیشیم سلفیٹ آپ کسی بھی کیمیکل سٹور سے بآسانی خرید سکتے ہیں میگنیشیم سلفیٹ کا ریٹ مارکیٹ میں 15 سے 20 روپے کلو ہوتا ہے جب کہ فاسفورک ایسڈ کا ریٹ کم یا زیادہ ہو سکتا ہے ۔ جزاک اللّٰه
@ShahbazAhmad-en9cu
@ShahbazAhmad-en9cu Год назад
Sir AP ke synthetic npk wale formule se aik fertilizer tayar ki hai us se 2ml le kar 100ml Pani Mai mix kia litmus paper se ph 4.5 aai hai is ki waja shayed phosphoric acid 285 gm ki bjai 425gm Dala tha wo 85 percent Wala nhi tha ooper 85 percent hi likha tha ab ise kese spray karo ph 6 ho jai please guide me
@agritalks3571
@agritalks3571 Год назад
السلام علیکم . اس میں پانی کی مقدار زیادہ کر لیں ۔ جزاک اللّٰه
@sultanakbar2968
@sultanakbar2968 3 года назад
AoA Sir Jo Liquid NPK ap ny pataya h wo Cotton per used kr sakty h
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
السلام علیکم ۔ محترم دوست اس کو آپ کسی بھی فصل پر استعمال کر سکتے ہیں ۔ جزاک اللہ
@sultanakbar2968
@sultanakbar2968 3 года назад
@@agritalks3571 Jazakallah jee
@sultanakbar2968
@sultanakbar2968 3 года назад
@@agritalks3571 Brother koi Potassium ka asan tonic batay Jo cotton per used kr sakty h
@sultanakbar2968
@sultanakbar2968 3 года назад
Sir Ager 85% Wala acid na ho to pher 15%wals acid kitna used kr sakty h
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
@@sultanakbar2968 السلام علیکم ۔ سلطان اکبر صاحب ایک طریقہ کار اور موجود ہے جو کہ میں جلدی Recommend نہیں کرتا وہ یہ ہے کہ آپ بازار سے قلمی شورہ ایک کلو لے کر کپاس پے سپرے کر سکتے ہیں اس کا سالٹ name potassium nitrate ہوتا ہے ۔مگر اس بات کا خیال رکھے گا کے قلمی شورا اصل والا ہو۔کیونکہ مارکیٹ میں ملنے والے قلمی شورا اکثر چائنا کا ہوتا ہے جو کہ سوڈیم نائٹریٹ ہوتا ہے اور یہ پودوں پر برا اثر ڈالتا ہے ۔ بہتر ہوگا کہ آپ پہلے ایک کھیل پر سپرے کر کے ٹرائی کر لیں اگر 30 گھنٹے میں پہلے سفید ہو جائیں تو سمجھنے کے آپ کے پاس دو نمبرقلمی شورہ ہے ۔ جزاک اللہ ۔ جزاک اللہ
@MuhammadImran-lp9dv
@MuhammadImran-lp9dv 2 года назад
Ser npk falad kitana karana hai Fe acker
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ دوبارہ غور سے دیکھیں مکمل استعمال بتایا گیا ہے جزاک اللّٰه
@syedmudassar7566
@syedmudassar7566 3 года назад
Great
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
thanks
@zakaullahbhatti115
@zakaullahbhatti115 2 года назад
سر 100 لیٹر پانی کتنے ایکڑ کے لۓ ہو گا۔ شکریہ۔
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ یہاں پی جو 100سے 120لیٹر پانی کا ذکر سپرے کرنے کے لیے کیا گیا ہے وہ صرف اور صرف ایک ایکڑ کے لئے ہے ۔ السلام علیکم جزاک اللّٰه
@ShahbazAhmad-en9cu
@ShahbazAhmad-en9cu Год назад
Assalam o alaikum sir mai ne synthetic npk 20 litre fi acre kapass pe flood kia hai Kam kharche Mai acha result Mila hai ye kapass ki kis Umar tak aur kitni bar flood kar sakte hai shukria
@Player.8112
@Player.8112 7 месяцев назад
Sir mujh ko chawal Or gandum ki Fasal me daalna he or spry nhi karni uska kia tarika hoga
@Player.8112
@Player.8112 7 месяцев назад
Sir aik acr me kitne kg shatta kare.
@mazharshaheen3993
@mazharshaheen3993 Год назад
What is PPM????
@agritalks3571
@agritalks3571 Год назад
السلام علیکم PPM means (Part Pr Million ) hope you got answers your question جزاک اللّٰه
@muhammadsiddique3208
@muhammadsiddique3208 2 года назад
Please advice the chemical shop contact at faisalabad or Lahore. I needed at shorkot cantt jhang
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم Fouji Chemicals plot#72, Satellite Town Block B Satellite Town, Jhang, Punjab 0300 4700175 ۔جزاک اللّٰه
@muhammadabbas-lk6xt
@muhammadabbas-lk6xt 3 года назад
Aoa sir ap ne dap+ sulfuric acid 37kg bati hai .ye liquid phosphoric acid 15% ma npk kaisy tyar ho ga?
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
السلام علیکم ۔ محترم اگر آپ این پی کے فولیئر سپرے کے لئے 15 فیصد والے فاسفورک ایسڈ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ڈیڑھ کلو فاسفورک ایسڈ پندرہ فیصد والا استعمال کرنا چاہیے باقی طریقہ وہی رہے گا جو کہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے اس بات کا دھیان رکھیں کے فاسفورک ایسڈ پندرہ فیصد والا ڈیڑھ کلو ہی لینا ہے نہ کہ ڈیڑھ لیٹر ۔مزید ایک بات اور نوٹ کر لیں کہ اس محلول کو بنانے کے بعد اس کی پی ایچ لازمی چیک کر لیں اگر پی ایچ 4.5 یا 5.5 ہو تو پانی کی مقدار بڑھا دیں اور سو سے 120 لیٹر تک لے جائیں ۔ جزاک اللہ ۔۔
@muhammadabbas-lk6xt
@muhammadabbas-lk6xt 3 года назад
Sir agr fertigate Krna ho to 25ltr ma potaium hydroxide+urea kitni add kray?
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
@@muhammadabbas-lk6xt السلام علیکم محترم دوست آپ صرف پہلے پانچ سے چھ کلو کاسٹک پوٹاش کو ایک 150 لیٹر پانی میں مکس کریں اور پانی ٹھنڈا ہونے کے بعد اس آہستہ آہستہ 15 پرسنٹ والا ایک کین فاسفورک ایسڈ مکس کریں یہ عمل کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس برتن میں یہ مکسنگ کی جا رہی ہے وہ لازمی طور پر پانی کے بھرے ہوئے کھالے میں رکھا ہو کیونکہ اس دوران بہت زیادہ حرارت پیدا ہوگی جس کے نتیجہ میں ڈرم کے پگھل جانے کا یا لیک ہونے کا خدشہ ہے۔جب پانی ٹھنڈا ہوجائے یعنی تیار کردہ محلول ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں 15 کلو یوریا شامل کر دیں ۔اب آپ کی این پی کے سلفیٹ تیار ہے یہ مارکیٹ میں ملنے والے کسی بھی این پی کے سے زیادہ اچھی اور شاندار ہیں ۔ جزاک اللہ
@ShahzadAhmad-zu5ey
@ShahzadAhmad-zu5ey 3 года назад
Sulfuric acid zamin ky lye naqasn dy ni Hy Kia plz reply me
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
@@ShahzadAhmad-zu5ey السلام علیکم محترم دوست اگر حد میں رہ کر استعمال کریں تو کوئی نقصان نہیں ہے تمام ماہرین زارعت خود بھی اس بات پر متفق ہے کے چھے ماہ کے اندر فی ایکڑ 15 سے 16 کلو گندھک کا تیزاب کا استعمال کرنا زمین کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ گندھک کا تیزاب سلفرکن ٹین کرتا ہے جسے کہ زمین کی پی ایچ وقتی طور پر کم ہوتی ہے اور زمین کے اندر موجود کیلشیم سلفر کے ساتھ ملکر کیلشیم سلفیٹ یعنی جپسم میں تبدیل ہوجاتا ہے جو کہ زمین کے لئے بہت ہی اچھا ہوتا ہے لیکن یاد رکھیں ہر چیز کی زیادتی بری ہوتی ہے اگر آپ ڈیلی دو کلو سیب کھائے تو لازمی طور پر آپ بیمار ہو جائیں گے اسی لیے ہر چیز کا حد میں رہ کے استعمال ضروری ہے اور یہی اصول گندھک کا تیزاب بے بھی لاگو ہوتا ہے ۔ جزاک اللّٰه
@MuhammadTariq-po9ch
@MuhammadTariq-po9ch 2 года назад
Assalamu alaikum bhai jaan Jo aapane jo 15% wala phosphoric acid kahan hai vah ek ekad ke liye hai Jo dedh kilo spray ke liye kahan hai aapane npk Liye usse fasal ko nuksan to Nahin hoga
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ میرے محترم بھائی میں نے ساتھ یہ بھی کہا ہے کے اس کو بنانے کے بعد سو لیٹر پانی میں حل کرکے اس کی پی ایچ چیک کر لیں اگر پی ایچ چار یا 4.5 ہو تو پانی کے مقدار مزید بڑھا لیں ۔ اگر پی ایچ 5یا 5 سے زیادہ ہو تو بے فکر ہو کر اس کو 100لیٹر پانی سپرے کر لیں ۔ انشاء اللہ کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ جزاک اللّٰه
@khalidrashid5931
@khalidrashid5931 3 года назад
How to make 15% phosphoric acig
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
watch this video to know how to make phophoric acid 15% at home. ru-vid.com/video/%D0%B2%D0%B8%D0%B4%D0%B5%D0%BE-bjcgWWllCuk.html
@khalidrashid5931
@khalidrashid5931 3 года назад
I couldn't follow how to make 15% phosphoric acid pls guide thank u.
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
IF you want to make phosphoric acid15%. than you need 6.25 kg DAP 4.625 kg sulfuric acid 98% 25 ltr plane water. now take one plastic drum and put all DAP and water in this drum after this procedure , aad sulfiuric acid slowly slowly , please use wood stick to mix it after few mints all dap will b desolve in water and acid. now you have phosphoric acid15%. use this acid in your crops with 15 kg uria and 20 kg magnesium sulphat . it would be a REDBULL to your crops. InshAllah.
@ImranAli-wx3bk
@ImranAli-wx3bk 3 года назад
Nombr chaye npk banany k lye
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
السلام علیکم ۔ میری ذاتی مصروفیت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے اپنا موبائل نمبر دینے سے قاصر ہوں ۔(معذرت) اگر کوئی سوال ہے تو plz کمینٹ بکس میں کر لیں تا کی دوسرے لوگ بھی فائدہ حاصل کر سکیں ۔جزاک اللّٰه جزاک اللّٰه
@mumtazahmad3710
@mumtazahmad3710 2 года назад
Orgganec k under N P K ki Kia % ho ge
@agritalks3571
@agritalks3571 2 года назад
السلام علیکم ۔ محترم بیشک یہ بلکل درست بتانا ممکن نہیں لیکن لکڑی کی راکھ میں نائٹروجن 0 اور فاسفورس ایک پرسنٹ اور پوٹاشیم 3 پرسنٹ ہوتی ہے جبکہ گائے کے گوبر میں 3 پرسنٹ نائٹروجن اور پانچ سو پرسنٹ اور پوٹاشیم ایک پرسنٹ ہوتا ہے ۔ ایسے ہی گڑ کے بھی اپنی فارمولیشن ہے یہ بظاہر دیکھنے میں تو بہت کم ہے لیکن اس ان پی کے کی پودوں کو دستیابی عام ملنے والے این پی کے سے زیادہ ہوتی ہے اور یہ زمین کو بھی زرخیز بناتا ہے ۔ جزاک اللّٰه
@shahbazahmad1563
@shahbazahmad1563 3 года назад
Sir kya ap apna phone number de sakty hea kya
@agritalks3571
@agritalks3571 3 года назад
السلام علیکم۔ جناب آپکی محبتوں کا شکریہ مگر میں زاتی مصروفیت کی وجہ سے موبائل نمبر دینے سے معزرت خواہ ہوں۔ جزاک اللہ ۔۔۔
Далее
Woman = best friend🤣
00:31
Просмотров 3,7 млн