یَاقَھَّارُ سے جادوکاخاتمہ
میرا ہسپتال میں درس تھا جس جس کو پتہ چلاوہ آگیا۔ایک طرف خواتین تھی ایک طرف مرد تھے۔ مجھے ایک صاحب ملے اُس نے کہا جی میں یہ رقعہ لایاہوں،خواتین میں سے کوئی اپنے شوہرکیلئے کوئی اپنے بھائی کیلئے اس عمل کی اجازت چاہتی ہیں اگرآپ اجازت دے دیں تو۔ وہ کہتی ہیں کہ جس نے بھی پڑھا ہے اُس کاشوہرنیٹ میں یادوسری عورتوں میں یاگناہوں میں یاہیروئن یاسگریٹ میں جس جس ماں نے، بیوی نے پڑھا ہے وہ انسان کابچہ بن گیا ہے۔
شوہرمریدبن جائے یابڑا زبردست عمل ہے۔ 1100دفعہ جس نے روزانہ یَاقَھَّارُ اول وآخر7یا9دفعہ درود پاک۔ شوہرکیلئے پڑھا یا اولاد کیلئے پڑھا ان کی زندگی سے نافرمانی،بداخلاقی ختم ہوگئی۔ ان کی زندگیوں سے جوا،شراب، بدکاری۔ ان کی زندگیوں سے ٹینشن، ان کی زندگیوں میں گھرمیں دیرسے آنا، باہرسے کھانا، اوران کی زندگیوں میں نیٹ، کیبل اورموبائل ختم ہوگئی۔ اس بندے نے کہا کہ وہ خواتین اجازت چاہ رہی ہیں میں نے کہامیری طرف سے اجازت ہیں وہ کرلیں۔
ایک سوال یہ ہے کہ یَاقَھَّارُ فائدہ کیوں دیتاہے، وہ اَن دیکھی قوتیں جوہمارے ساتھ ہیں۔ چندہفتے، چندمہینے یہ عمل کیاجائے توواقعتاً فائدہ دیتاہے یاد رکھیے گاگناہ جادوہے، جھوٹ جادوہے، بدنظری جادوہے، بدکرداری جادو ہے، تنہائیوں کاگناہ جادو ہے، ہیرؤئن جادو، افیون جادو، یہ جادوکس کاہے، شیطانی چیزوں کا، اَن دیکھی چیزوں کا۔ اورجووظیفہ جادو،جنات کیلئے ہے ویہی وظیفہ بد عادات کے لیے ہے۔
18 сен 2024