پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، کمانڈنٹ کالج لاہور ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ سمیت شہدائے پولیس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں خصوصی شرکت کی۔ محکمہ پولیس میں شہداء کے اہل خانہ کا خیال رکھنے سمیت دیگر انقلابی اقدامات کے لئے کمانڈنٹ کالج لاہور ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا۔
فرض کی راہ میں گولیوں کے سامنے سینہ سپر ہونے والے پولیس فورس کے 100 غازیوں کو 01 کروڑ روپیہ دے رہے ہیں، فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں، پوری قوم پولیس کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
#PunjabPolice #Punjab #Police #SalamPolice #PoliceMartyrsDay2024 #PoliceMartyrsDay #سلامـشہداپولیس #یومـشہدائےپولیس
17 сен 2024