@@NiyaziSufi niyazi sahab Yeh kalam mere Pir o Murshid ka likha hua kalam hai Hazrat Ibrahim shah Qadri, Chisty,Yamani,Banda nawazi,(Sahib Quadeeri) Halkatta Sharif,wadi junction, Dist-Gulbargah Sharif, Karnataka.
خراجِ عقیدت در بارگاہِ حضور ابو الفتح، صدرالدین، سید محمد حسینی، المعروف خواجہ بندہ نواز، شہباز، بلند پرواز، گیسو دراز، چشتی، رحمتہ اللہ علیہ •°•°•°•°•°•°•°•°• ❣️❣️🌹❣️❣️ پھر جہاں کا ہو مجھے کَیا کوئی غم، بندہ نواز جب ہے سر پر، آپ کا دستِ کرم بندہ نواز غوثِ اعظم کی عنایت، فیضِ مولا مرتضیٰ ہے نبی کی آپ پر نظرِ کرم بندہ نواز آیا جس دم آپ کے نورانی روضے کا خیال چرخِ دِل سے چھَٹ گیا، ابرِ اَلَم بندہ نواز آپ کی ہر اِک ادا ہے مظہرِ عشق و وفا کیوں کہ ہیں آپ عاشقِ شاہِ اُمم، بندہ آپ کا غدار جو ہے خلد پا سکتا نہیں راہِ حق ہے آپ کا نقشِ قدم بندہ نواز سب نے ٹھکرایا مجھے سب نے کیا بے آبرو آپ ہی بہرِ خدا رکھ لیں بھرم بندہ نواز سب کی بگڑی بنتی ہے اس در سے سب کے واسطے آپ کا در ہے بڑا ہی محترم بندہ نواز کیجئے توصیفؔ کی خاطر دعا، یوں ہی سدا عشقِ احمد میں چَلے اس کا قلم بندہ نواز •°•°•°•°• از۔ توصیف رضا خان رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا +91 9594346926