*Zindagi Baad Al Maut - Molana Moududi* زندگی بعد موت کا سوال محض ایک فلسفیانہ سوال نہیں ہے بلکہ ہماری عملی زندگی سے اس کا بہت گہرا تعلق ہے۔ دراصل ہمارے اَخلاقی رویے کا سارا انحصار ہی اس سوال پر ہے۔ اگر میرا خیال یہ ہو کہ زندگی جو کچھ ہے بس یہی دُنیوی زندگی ہے، اور اس کے بعد کوئی دوسری زندگی نہیں ہے، تو میرا اَخلاقی رویّہ ایک طرح کا ہو گا اور اگر میں یہ خیال رکھتا ہوں کہ اس کے بعد ایک دُوسری زندگی بھی ہے۔ جس میں مجھے اپنی موجودہ زندگی کا حساب دینا ہو گا، اور وہاں میرا اچھا یا بُرا انجام میرے یہاں کے اعمال پر منحصر ہو گا، تو یقینا میرا اَخلاقی طرزِ عمل بالکل ایک دوسری ہی طرح کا ہو گا. #exploreourdeen#reminder