کوئی تین سال پہلے ہم بھی انہی اوقات میں انہی راہوں سے گزرتے ہوئے کالام پہنچے تھے لیکن گاڑی کے آرام دہ سیٹ پر بیٹھ کر۔ آپ کے اس سفر سے مزہ ہم جیسے ' تیار خوروں' نے کشید کیا اور تھکاوٹ آپ کے حصے میں آئی۔ یہی مزہ اس تھکاوٹ کا حاصل ہے۔ جزاک اللہ۔
حقانی صاحب، آپ سیدھے راستے پر لگ گۓ ہیں۔سال بھر رزقِ حلال کمانے اور زندگی کے بکھیڑوں سے نبردآزما رہنے کے بعد جب آپ اس طرح کے شاندار سفر پر نکلتے ہیں، تو ایسا لگتا ہے، کہ بظاہر زندہ انسانوں کے اس جنگل میں آپ ہی زندگی جینے کا سلیقہ جانتے ہیں! اللہ زورِ قلم کے ساتھ زورِ سیاحت بھی یوں ہی برقرار رکھے۔ اور اللہ کرے کہ ہمیں بھی آپکا ہم سفر بننے کی توفیق ملے۔ ہم جیسے گھروں میں نیچر کو اینجواۓ کرنے والوں کا انتظار، بہرحال کرنے کی زحمت کیۓ بغیر اپنا سفر جاری رکھیں۔کم سے کم ہم یہ دعوہ تو کرسکیں گے، کہ اس دورِ فتن میں بھی ہمارے ایک مسلمان بلکلہ مومن دوست رزق حلال کے ساتھ ساتھ زندگی سے بھی نالاں نہی، بلکہ زندگی جی رہے ہیں، اور خوب جی رہے ہیں۔ ماشااللہ۔
خوبصورت مناظر کے دیدار سے آنکھوں میں طراوت اور روح میں ترو تازگی آئی۔ ان خوبصورت علاقوں اور لوگوں کے متعلق معلومات حاصل ہوئی۔ نماز کے وقت کاروبار بند رکھنا بہت اچھی بات۔۔ اسی طرح اگر لین دین میں بھی بہتری آ جائے تو بات بن جائے۔۔ یہ دوائی والی منطق سے دل میں ایک ہوک سی اٹھی ہے کہ ابھی آٹھ کر پیدل چلنا شروع کروں۔ کہ پیدل چلنا دوائی ہو صاف پانی پینا دوائی ہو پوری نیند لینا دوائی ہو۔ مسکرانا دوائی ہو۔۔۔ تو پھر دیر کس بات کی۔ اللہ تعالا آپ دونوں کو بخیریت پہنچائے۔ آمین