میں آپ سے اس پروگرام کے ہر موضوع سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ یقینا آپ کی وڈیوز ہمارے لئے باعث علم ہیں اور گوجرانوالہ کو اجڈوں کی شناخت سے نکال کر علم کی روشنی سے مزین شہر دکھانے کی پر اثر کاوش ہے۔
تعلیمی اداروں کی مقدار اور معیار سے میں مکمل طور پر آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ مگر میرا یقین ہے کہ اگر پرائیویٹ سکولز یا ادارے نہ ہوتے تو ہماری شرح خواندگی بہت کم ہوتی۔ جہاں تک معیار کی گراوٹ کی بات ہے تو یہ سرکار کی عدم توجہ ہے۔